
مہک ملک کا فین پیج خرید کے پارٹی کا پیج بنا لیا! سب خرید کے استحکام آئے گا؟ سوشل میڈیا صارف
سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین کے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی پارٹی پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
استحکام پاکستانی پارٹی کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر آفیشل پیج بھی بنائے گئے ہیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کا فیس بک پیج اس سے پہلے معروف رقاصہ، ٹک ٹاکر اور سٹیج اداکارہ مہک ملک کا فین پیج تھا جس پر صارفین کی طرف سے بھرپور تنقید کی جا رہی ہے۔
سینئر صحافی راجہ فیصل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: بلاشُبہ تاریخ کی کتابوں میں استحکامِ پاکستان کیلئے محترمہ مہک ملک صاحبہ کا کلیدی کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
ایک صارف فرید ملک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سوشل میڈیا اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: مہک ملک سے استحکام پاکستان پارٹی تک کا سفر کامیابی سے جاری ہے! جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دو ان کو ان کی اوقات دکھا دو شاباش انصافین! ہیش ٹیگ لوٹوں کی کچرا پارٹی!
کامران وحید نے لکھا کہ: ویسے استحکام آئے نہ آئے لیکن "مہک ملک" سے استحکام ضرور آیا ہے۔۔۔
ایک صارف نے لکھا کہ: دوسرا پریکٹیکل ، مہک ملک کا فین پیج خرید کے پارٹی کا پیج بنا لیا! سب خرید کے استحکام آئے گا؟
ایک صارف نے لکھا کہ: جیسے فرحان ورک نے ٹوئیٹر پر فیک اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے اسی طرح فیس بک پر مہک ملک فینز پیج کا نام چینج کر کے استحکام پاکستان پارٹی کا پیج بنا دیا!
ایک صارف نے لکھا کہ: مقبولیت کا یہ حال ہے کہ مہک ملک کے فین پیج کو خرید کر استحکامی ناچ رہے ہیں!
ایک صارف نے لکھا کہ: ملک میں استحکام کے لیے مہک ملک کے فینز کی خصوصی پیشکش، مہک ملک کا فین پیج اب استحکام پاکستان کا پیج ہوگا!
ایک صارف نے لکھا کہ: فرحان ورک نے استحکام پاکستان کا پیج مہک ملک سے خریدا ! یعنی مہک ملک کے فالورز اب جہانگیرترین کے فالورز بن گئے ! پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ فرحان ورک ایک امیچور ایکٹوسٹ ہے جو دوبارہ ایکٹیو ہونے پر اوور ایمبیشیس ہو گیا ہے !
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: پاکستان استحکام پارٹی بنانے کے لیے پہلے لیڈرز چوری کیے، پھر پارٹی کا نام چوری کیا اور اب مہک ملک کا بنایا ہوا پیج بھی چوری کر لیا ہے۔ اللّٰہ بچائے پاکستان کو ایسے چوروں کے استحکام سے!