مہنگی بجلی سے ہمارا سیاسی نقصان ہو رہا ہے، طلال چوہدری

mehan1h11id.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی سے ہمارا سیاسی نقصان ہو رہا ہے۔بجلی عوام کو یوں ہی جھٹکے دیتی رہے گی جب کہ حکومت کچھ نہیں کر پائے گی۔

ن لیگی سینیٹر سینیٹر طلال چوہدری نے کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو میں حکومت کی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ بجلی عوام کو یوں ہی جھٹکے دیتی رہے گی لیکن حکومت کچھ نہیں کرپائے گی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ آئی پی پیز اور کیپسٹی چارجز میں جلد کوئی ریلیف نہیں مل سکتا کیونکہ یہ ریاستی معاہدے ہیں جو بہت سوچ سمجھ کر کیے گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1814156161337217416
انکا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور دیگر معاشی مسائل سے ہمارا ہی سیاسی نقصان ہو رہا ہے لیکن اگر ان معاہدوں سے پیچھے ہٹیں گے تو بیرونی سرمایہ کاری کیسے آئے گی۔
https://twitter.com/x/status/1814002194280317388
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اگلے چند ماہ میں مکمل ہوگا۔ اگر پی آئی اے کی نجکاری رکی تو مجموعی عمل کو نقصان ہوگا۔

 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
نواز لیگ کا کم لیکن ان کو لانے والے فوجی جرنیلوں کا زیادہ نقصان ہو رہا ہے اس ساری مہنگائی تباہ حالی اور حرام زدگی کا ذمہ دار عوام کی نظر میں یہ لوگ کم ہیں لیکن ان کو لانے والے زیادہ بڑے زمہ دار اور مجرم ہیں اس مہنگائی تباہ حالی اور نطفہ حرامی کے لوگ ان کو کم اور فوج اور فوجی جرنیلوں کو زیادہ گالیاں دیتے ہیں
 

Back
Top