ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں - آئی ایس پی آر

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
66749295_94663677.jpg


راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں، پاک فوج کے دستے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کورونا سے لڑنے کے لیے فوج کے جوان آرٹیکل 245 کے تحت کا م کر رہے ہیں،پاک فوج کے دستے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،عوام کے تحفظ کے لیے پاک فوج حکومتوں اور ضلعی انتطامیہ کی مدد کر رہی ہے،تمام انٹری پوائنٹس پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں، فوج اور قانون نافذ کرنےوالے دیگر اداروں کی مؤثر پیٹرولنگ جاری ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں، تفتان میں 600افراد کے لیے قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہےجبکہ چمن میں 805 خیموں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے،چمن کےگاؤں کلی فیضو میں 300افراد کے لیے کنٹینر میں قرنطینہ بنائے گئے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کوٹلی،بھمبر،میرپور،مظفرآباد میں جوان تعینات ہیں جبکہ باغ،راولاکوٹ،کیل اور برنالہ میں بھی فوجی جوان تعینات ہیں،اسی طرح بلوچستان کے 9اضلاع میں فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں آوران ،چاغی ،لسبیلہ،قلات،گوادر،سبی،خضدار،نوشکی کے علاقے شامل ہیں۔

http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/12433-1585335600