
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معاشی ترقی کیلئے امریکہ اور بھارت کے ساتھ روابط بڑھانے کا آپشن پیش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک تقریب شریک ہوئے،انہوں نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے امریکہ اور بھارت کے ساتھ انگیجمنٹ بڑھانا ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ملکوں کی بے مثال دوستی کی ای مثال سی پیک ہے، پاکستان نے ہمیشہ امریکہ اور چین کے درمیان ایک پل کا کردار اداکیا ہے، اب بھی پاکستان بڑے ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم معاشی ترقی کیلئے امریکہ سے انگیجمنٹ چاہتے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان معاشی انگیجمنٹ مضبوط تھی، ہمیں اب بھی بھارت کے ساتھ معاشی انگیجمنٹ بڑھانا ہوگی۔
وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کی شدت خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، بھارت میں بی جے پی رہنما کے بیان نے تشدد کو ہوا دی، بھارت میں ہندتوا کی ذہنیت پنپ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر طرف بحرانوں کے انبار لگے ہوئے ہیں،ہم اس وقت انسانیت کے مشکل ترین دور سے گزررہے ہیں، یوکرین کی جنگ ہو، کورونا وائرس ہو یا ماحولیاتی تبدیلیاں، ہر ایک عوامل نے پاکستانیوں کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilawal-modi-usa-ts.jpg