
عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستانی حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے پاکستان کیلئے مشن چیف ناتھن پورٹر مشن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری آئی ایم ایف کے تعاون سے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کا حصہ ہے، یہ اقدام ٹیکس کی بنیاد کو مزید وسیع کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1673745161745055744
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے اعلی سماجی و ترقیاتی اخراجات کیلئے راستے بھی کھلیں گے ، زرمبادلہ کی منڈی کےکام کو بہتر بنانے، ادائیگیوں اور افراط زر کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے، یہ اقدام زیادہ تر کمزور لوگوں کو متاثر کرتاہے، آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے جس کا مقصد جلد از جلد مالی معانت کے معاہدے تک پہنچنا ہے۔
ناتھن پورٹر مشن نےمزید کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستانی حکام نے معاشی اصلاحات کے مطابق پالیسیوں کو ڈھالنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13immfmfmdmdmdmdmdm.jpg