مظاہرے میں بائیک جلانے کاواقعہ،مالک کو نئی موٹرسائیکلیں کس کس نے دیں؟

8%DB%8C%D8%B3%D8%A8%D9%85%DB%81%D8%AA%DB%81%D8%B1%DA%86%DB%92%DA%86%D9%84%D9%88%DB%8C%D9%86.jpg

پی ٹی آئی مظاہرے میں بائیک جلانے کا واقعہ، مالک کو نئی موٹرسائیکل مل گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تین نومبر کو وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی، جس پر پارٹی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا، جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ بھی کی، اس دوران موٹر سائیکل جلانے کا واقعہ بھی سامنے آیا،اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلائی گئی بائیک کے مالک کو نئی موٹر سائیکل مل گئی،فیض آباد میں گھر کے واحد کفیل یتیم طالب علم کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی تھی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے آن لائن رائیڈر اشتیاق کو نئی بائیک دے دی گئی ہے،اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اشتیاق کو نئی موٹر سائیکل کی چابی اور پیپر دیتے ہوئے تصویر شیئر کی،اپنے پیغام میں اسلام آباد پولیس نے کہا، اشتیاق کو نئی بائیک دے دی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1588872120981151744
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ اور این جی او ہینڈز کے سی ای او فیصل جمیل نے نئی موٹر سائیکل اشتیاق کے حوالے کی،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران یتیم نوجوان کی موٹر سائیکل جلنے پر نوجوان کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حنیف عباسی نےآن لائن بائیک رائیڈر اشتیاق کو موٹر سائیکل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو دن 12 بجے اشتیاق کو اپنے گھر پر بلا کر موٹر سائیکل دیں گے،اسلام آباد چیمبرز کے ممبر فیصل جمیل کی جانب سے بھی متاثرہ نوجوان کو نئی موٹر سائیکل کے لیے چیک دیے جانے کی خبر بھی زیر گردش ہے۔

سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی اشتیاق کی مدد کرنے کا کہا تھا،آن لائن رائیڈر اشتیاق کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد گھر کا واحد کفیل ہے اور بائیک چلا کر گزر بسر کر رہا تھا،متاثرہ رائیڈر نے کہا تھا کہ 8 بہن بھائیوں پر مشتمل خاندان کی میں اور ایک بھائی آن لائن بائیک چلا کر کفالت کر رہے ہیں، میں نویں جماعت کا طالب علم ہوں، اپنی تعلیم کا خرچ بھی بائیک سے پورا کرتا تھا، پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1588611341660868610
 

TheYouth2

MPA (400+ posts)
Lolz, these people just can't seem to understand the reality on the ground.

Both ISPR and Government thinking they can deceive the public with their old tactics. Sorry buddies, it's a new era!!!
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس نے خود نے بائیک کو آگ لگائی تھی اور الزام تحریک انصاف پر لگا دیا تھا
اصل بات ہی اس پورے بکواس میں یہ تھی پرانی موٹر سائیکل جلا کر نئی مل گئی لیکن اس کے لیئے معاوضے کے طور پر پی ٹی آ ئ پر تنقید کی اس جملے کے لیئے ساری پوسٹ تصویریں اور اسلام آباد پولیس جو شہریوں کو مارنے اور گالیاں دینے کے لیے ہر دم تیار ہیں اس غریب سے تنقید کے دو لفظ منسوب کرنے کو موٹر سایکلیں دے رہے ہیں اتنا مہنگا پڑ رہا ہے عمران خان
 

Back
Top