مشروب یا زہر....! فیصلہ خود کریں

لمبے عرصے تک استعمال سے معدے کی جھلی کو نقصان‘ ہائی بلڈپریشر اور شوگر کی بیماری میں زیادتی ہوجاتی ہے۔ ٭ حاملہ عورت میں ان مشروبات کا استعمال بچے کی جسمانی بناوٹ میں خرابی کے علاوہ معذور بچوں کی پیدائش کا سبب بن سکتا ہے
میں کوک پئیوں گا‘ مجھے پیپسی چاہیے‘ اس قسم کے جملے آپ کو اکثر سننے کو ملیں گے۔ ان مشروبات کی کسی بوتل میں اگر اُکھڑا ہوا دانت یا ناخن ڈال دیا جائے تو دو دن میں گل کر اور دو ہفتے میں اندر حل ہوجائے گا جبکہ یہی دانت‘ ہڈیاں اور ناخن انسان کے مرنے کے بعد ہزارہا سال تک محفوظ حالت میں مل سکتے ہیں۔ صحت کیلئے حد درجہ خطرناک ہونے کے باوجود کیا وجہ ہے کہ بچے دیوانہ واران مشروبات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس مطالبے کی وجہ ان کمپنیوں کی طرف سے انتہائی سحرانگیز اور گمراہ کن اشتہار بازی ہے جس میں معصوم بچے مشہور کرکٹرز، فلم سٹارز اور من پسند ہیروئوں کو انتہائی جذباتی انداز میں یہ مشروب پیتے ہوئے دیکھ کر ان کے انداز میں ان کی نقالی کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ چکاچوند ننھے منے بچوں کو مرعوب کرکے ان مشروب کا عادی بنا ڈالتی ہیں۔
ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہم آدھا منافع اس بات پر خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں کہ عوام کوئی اور مشروب مانگنے کی بجائے پیپسی یا کوک کا نام لے کر مشروب طلب کریں۔ ظاہر ہے اس اشتہار بازی کا خرچ استعمال کرنے والے ہی کی جیب سے پورا کیا جاتا ہے۔پیپسی یا کوک کیا ہے؟ یہ مشروب جن چیزوں کا مرکب ہیں شاید انہیں باریک انگریزی میں ڈھکن کے اندر ملاحظہ کرسکیں۔ یہ کیمیائی مادے درج ذیل ہیں:۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ
قدرت اس زہریلی گیس کو جو خون کے ایک فضلے کی مانند ہے سانس کے ذریعے پھپھڑوں سے باہر نکالتی ہے لیکن پیپسی اور کوکاکولا میں پانی میں اس گیس کو گزار کر جذب کیا جاتا ہے جسے ہم منہ کے ذریعے اپنے معدے میں اتار دیتے ہیں اس گیس کو پانی میں گزارنے کے فعل سے کاربالک بنتا ہے اور ان مشروبات کی تیزابیت کا درجہ 3.4 ہوتا ہے یعنی انسانی جسم کی تیزابیت سے تین یا چار درجے تیز۔ اس درجے کی تیزابیت ہڈیوں اور دانتوں کو گھول کر رکھ دیتی ہے۔ انسانی ہڈیاں 30 سال کے بعد بننا بند ہوجاتی ہیں یعنی انسانی ڈھانچہ ہونے کی وجہ سے ہمارے انسانی نظام اور معدے پر دوچند بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ ایک تیزابیت کی وجہ سے اور دوسرا مشروب کے درجہ حرارت کی وجہ سے جو عموماً 0 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے جبکہ جسم کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ اس فرق کو ملانے کیلئے معدے کو فاضل کام کرنا پڑتا ہے۔ کھانے کے دوران ان مشروبات کے استعمال سے ہاضمے کے مددگار کیمیائی مادے تحلیل ہوکر معدے پر مزید بوجھ ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے معدہ جلد ہی جواب دے جاتا ہے۔ انہی وجوہات کی بنا پر معدے میں گیسیں اور دیگر زہریلے مادے بنتے ہیں جو انتڑیوں میں جذب ہوکر جسم کو وقت سے پہلے بوڑھا کردیتے ہیں۔

فاسفورک ایسڈ
اس کا تیزابی مادہ ہمارے جسم کی ہڈیوں اور دانتوں سے کیلشیم کے مادے کا اخراج کرتا ہے۔ مسلسل استعمال سے ہڈیوں کی شکست وریخت ہونے کی وجہ سے ہڈیوں کا درد‘ کمر کا درد اور بعض اوقات معمولی چوٹ سے ہڈیوں کا ٹوٹ جانا عام علامت ہے۔ اس بیماری کو ہڈیوں کی کمزوری کہا جاتا ہے۔

کیفین
یہ اعصابی نظام کو تحریک دینے والی نشہ آور دوا ہے جس کے استعمال سے آدمی وقتی طور پر بیدار‘ تازہ دم اور خوشی محسوس کرسکتا ہے۔ پانچ چھ گھنٹے میں اس کا اثر ختم ہونے پر کمزوری‘ سستی‘ اضمحال اور بوریت محسوس کرتا ہے۔
کیفین کے زیادہ استعمال سے ہیجان‘ بے چینی‘ رعشہ‘ دل کی تیز دھڑکن کے ساتھ دل کی چال میں تبدیلی آسکتی ہے۔ سردرد کے ساتھ دردوں تک کی نوبت آسکتی ہے۔ کیفین کی مقدار عام بوتل میں 35 سے 50 ملی گرام تک جبکہ ڈیڑھ لیٹر کی بوتل میں 200 ملی گرام تک موجود ہوتی ہے۔

سوڈیم بینزوئیٹ
یہ مضر کیمیائی مادہ مشروبات کو سڑنے سے روکتا ہے لیکن اس کاکثرت سے استعمال ہائی بلڈپریشر کا باعث بنتا ہے۔

ایتھائی لین گلائی کول
یہ مشہور اینٹی فریز ہے جو گاڑیوں میں پانی کو جمنے سے بچانے کیلئے ڈالا جاتا ہے۔ یہ سنکھیا سے ملتا جلتا آہستہ عمل کرنے والا زہر ہے جس کے نتیجے میں اگر ایک گھنٹے میں چار لیٹر کولا مشروب پینے سے موت واقع ہوسکتی ہے۔ دو ڈھائی لیٹر پینے سے بے ہوشی طاری ہوسکتی ہے۔

رنگدار مادے
سرخ امارنتھ اور برائون بورڈیکس قابل ذکر ہیں۔ جو تحقیقات کے مطابق کینسر کا باعث بنتے ہیں اور انسانی صحت کیلئے مضر اثرات رکھتے ہیں۔

پیپسی اور کولا کے عمومی نقصانات
ذہنی صحت پر اثر سے بچے کو ضدی بناڈالتے ہیں ماں باپ کو تنگ کرنا اور آپس میں مارکٹائی کارجحان زیادہ ہوجاتا ہے اور ذہانت میں کمی آجاتی ہے۔
٭ بچوں کی جسمانی صحت پر اثر کرکے پہلی صورت میں بظاہر موٹا بچہ لیکن اندرونی طور پر کمزور اور سست جبکہ دوسری صورت میں بھوک کے مارے جانے سے پیلی رنگت کا لاغر بچہ جس کی آنکھوں کے گرد حلقے اور چہرے پر مردنی ہوگی۔
٭ ان مشروبات کا کثرت سے استعمال جگر کے امراض کا باعث بنتا ہے جو کہ اس مرض کی الکحل مشروبات کے بعد دوسری بڑی وجہ ہے۔
٭ لمبے عرصے تک استعمال سے معدے کی جھلی کو نقصان‘ ہائی بلڈپریشر اور شوگر کی بیماری میں زیادتی ہوجاتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کیلئے ڈائیٹ کولا بھی حد درجہ مضر اثرات رکھتا ہے۔
٭ حاملہ عورت میں ان مشروبات کا استعمال بچے کی جسمانی بناوٹ میں خرابی کے علاوہ معذور بچوں کی پیدائش کا سبب بن سکتا ہے جس کی شرح ہمارے معاشرے میں بڑھ رہی ہے۔

متبادل صحت مند مشروبات
دودھ کے مشروبات سادہ یا ذائقہ دار‘ مثلاً الائچی اور بادام پستے کی کترن کے ساتھ مشروبات٭ ادرک اور شہد کے ساتھ٭ کھجور کے مرکب کے ساتھ٭ ملک شیک‘ آم‘ کیلا‘ سیب‘ لسی سادہ یا ذائقہ دار٭ خشخاش بادام کے ساتھ٭ ٹھنڈے پانی کے مشروبات٭ سکنجبین گُڑ‘ لیموں اور نمک کیساتھ٭ آلو بخارے اور املی کا شربت٭ تخم ملنگا اور گوند کتیرا٭ دیگر مشروبات مثلاً شربت الائچی‘ شربت بزوری وغیرہ٭ تازہ جوسز مثلاً گاجر کا جوس‘ سیب اور گاجر کا جوس‘ انار‘ سبز قہوہ۔
اگر آپ کے بیت الخلا کا نکاس بند ہوجائے تو رات پیپسی یا کوکاکولا کی لیٹر یا ڈیڑھ لیٹر والی بوتل ڈال دیں۔ صبح فلش کریں تو نکاس کھل چکا ہوگا۔
 
Last edited by a moderator:

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
گرمیوں میں صبح سویرے دھی کی ٹھنڈی میٹھی لسی، دوپھر میں سکنجبین ، اور رات کو آم کا ملک شیک۔ سبحان اللہ مجھے تو کوکا کولا دیکھ کر ھی بوریت ھونے لگتی ھے۔یھی وجہ ھے کہ میں اپنے ھم عمر دوستوں میں انسے پندرھ سال کم نظر آتا ھوں اب جب میں پاکستان گیا تو اس بڑے فرق کی وجہ سے انھوں نے مجھے ”تم “اور میں نے انھیں ”آپ“ کہہ کر بلانا شروع کر دیا۔میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کوکھا ھوا تھا کہ میرا احترام کرے اور بچوںکو سمجھایا تھا کہ انکا انکل آرھا ھے۔لیکن جب اسکی بیوی نے مجھے دیکھا تو کھنے لگی کہ یہ تو ابھی لڑکا سا ھے احترام کیسا اور یہ تمھارا ھم عمر کیسے ھوگیا؟ اسکے بچوں نے بجاے انکل کھنے کہ مجھے بھای کھنا شروع کردیا۔
میں اپنی تعریف نھیں کررھا اللہ تعالی کی نعمت کا شکر ادا اس رنگ میں کرنا چاھتا ھوں کہ آپ سب بھای بھی ھمیشہ فریش رھ سکتے ھیں بس نیچرل غذا کھایئں اور وزن نہ بڑھنے دیں
 
mercedesbenz

taza aur quderti gazaa ka kia kamaal ha(ALLAH) ne waqyi iss main shafaa rakhi ha.MAGER HAMARI PAKISTANI QAUOM (ANKHAIN KHOOL KER ZAHER PINEY WALI QAUOM HA)mery bahi ham insani PAKISTANI NAHEE hain ham (SUTTER MURGH)qauom hain jo apna sir RAIT main ghons ker jee rahay hain.
 
Omrkhan

Minister (2k+ posts)
گرمیوں میں صبح سویرے دھی کی ٹھنڈی میٹھی لسی، دوپھر میں سکنجبین ، اور رات کو آم کا ملک شیک۔ سبحان اللہ مجھے تو کوکا کولا دیکھ کر ھی بوریت ھونے لگتی ھے۔یھی وجہ ھے کہ میں اپنے ھم عمر دوستوں میں انسے پندرھ سال کم نظر آتا ھوں اب جب میں پاکستان گیا تو اس بڑے فرق کی وجہ سے انھوں نے مجھے تم اور میں نے انھیں آپ کہہ کر بلانا شروع کر دیا۔میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کوکھا ھوا تھا کہ میرا احترام کرے اور بچوںکو سمجھایا تھا کہ انکا انکل آرھا ھے۔لیکن جب اسکی بیوی نے مجھے دیکھا تو کھنے لگی کہ یہ تو ابھی لڑکا سا ھے احترام کیسا اور یہ تمھارا ھم عمر کیسے ھوگیا؟ اسکے بچوں نے بجاے انکل کھنے کہ مجھے بھای کھنا شروع کردیا۔میں اپنی تعریف نھیں کررھا اللہ تعالی کی نعمت کا شکر ادا اس رنگ میں کرنا چاھتا ھوں کہ آپ سب بھای بھی ھمیشہ فریش رھ سکتے ھیں بس نیچرل غذا کھایئں اور وزن نہ بڑھنے دیں
Yup. I reduced intake of Sodas and lost weight and belly fat. I am getting there. Lol
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
taza aur quderti gazaa ka kia kamaal ha(ALLAH) ne waqyi iss main shafaa rakhi ha.MAGER HAMARI PAKISTANI QAUOM (ANKHAIN KHOOL KER ZAHER PINEY WALI QAUOM HA)mery bahi ham insani PAKISTANI NAHEE hain ham (SUTTER MURGH)qauom hain jo apna sir RAIT main ghons ker jee rahay hain.

مجھے دکھ ھوا آپکی بات صحیح ھے میں خود دیکھ چکا ھوں لیکن کبھی بھی مایوس نہ ھونا شائد اسی لیے مایوسی گناھ ھے کہ یہ جینے کی امنگ چھین لیتی ھے۔ جدھر ساری جنتا بھیڑ بکریوں کی طرح چلتی جارھی ھو آپ مت جانا بلکہ اپنا راستہ خود چننا دعا کرنا اور اسپر چل پڑنا۔اپنی صحت کا بھی خیال خد ھی رکھو اور باقی جو مرتے ھیں انکو مرنے دو
 
mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)

مجھے دکھ ھوا آپکی بات صحیح ھے میں خود دیکھ چکا ھوں لیکن کبھی بھی مایوس نہ ھونا شائد اسی لیے مایوسی گناھ ھے کہ یہ جینے کی امنگ چھین لیتی ھے۔ جدھر ساری جنتا بھیڑ بکریوں کی طرح چلتی جارھی ھو آپ مت جانا بلکہ اپنا راستہ خود چننا دعا کرنا اور اسپر چل پڑنا۔اپنی صحت کا بھی خیال خد ھی رکھو اور باقی جو مرتے ھیں انکو مرنے دو
SHUKRIA meray BAHI MUJHAY dukh iss baat ka hota ha keh meray mulk ki qauom kion nahee jagti aur apna trakki ka rasta talaash kerti?kion baar,baar fail huay loogon ke pichay bahgti ha aur sachhai ko IGNOR kerti ha.iss liye main ne apna(SHUTTER MURGH)wala muhawra istemaal kia tha,kion keh mujhay iss mulk na janum dia hua ha aur uss ki qauom ce mujhay hamderdi ha.
 
AsifAlvi

Politcal Worker (100+ posts)
گرمیوں میں صبح سویرے دھی کی ٹھنڈی میٹھی لسی، دوپھر میں سکنجبین ، اور رات کو آم کا ملک شیک۔ سبحان اللہ مجھے تو کوکا کولا دیکھ کر ھی بوریت ھونے لگتی ھے۔یھی وجہ ھے کہ میں اپنے ھم عمر دوستوں میں انسے پندرھ سال کم نظر آتا ھوں اب جب میں پاکستان گیا تو اس بڑے فرق کی وجہ سے انھوں نے مجھے ”تم “اور میں نے انھیں ”آپ“ کہہ کر بلانا شروع کر دیا۔میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کوکھا ھوا تھا کہ میرا احترام کرے اور بچوںکو سمجھایا تھا کہ انکا انکل آرھا ھے۔لیکن جب اسکی بیوی نے مجھے دیکھا تو کھنے لگی کہ یہ تو ابھی لڑکا سا ھے احترام کیسا اور یہ تمھارا ھم عمر کیسے ھوگیا؟ اسکے بچوں نے بجاے انکل کھنے کہ مجھے بھای کھنا شروع کردیا۔
میں اپنی تعریف نھیں کررھا اللہ تعالی کی نعمت کا شکر ادا اس رنگ میں کرنا چاھتا ھوں کہ آپ سب بھای بھی ھمیشہ فریش رھ سکتے ھیں بس نیچرل غذا کھایئں اور وزن نہ بڑھنے دیں

اس گرانی کے دور میں صبح ناشتے میں بیوی کی باتیں دوپہر میں شکنجبیں کی جگہ باس کی صلواتیں اور رات کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب بلترتیب سننے اور سہنے کے بعد ایک غریب آدمی بچپن میں جوان اور جوانی میں بوڑھا ہی نظر اے گا نہ کے پینتالیس سال کی

عمر میں سلمان خان

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
گرمیوں میں صبح سویرے دھی کی ٹھنڈی میٹھی لسی، دوپھر میں سکنجبین ، اور رات کو آم کا ملک شیک۔ سبحان اللہ مجھے تو کوکا کولا دیکھ کر ھی بوریت ھونے لگتی ھے۔یھی وجہ ھے کہ میں اپنے ھم عمر دوستوں میں انسے پندرھ سال کم نظر آتا ھوں اب جب میں پاکستان گیا تو اس بڑے فرق کی وجہ سے انھوں نے مجھے ”تم “اور میں نے انھیں ”آپ“ کہہ کر بلانا شروع کر دیا۔میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کوکھا ھوا تھا کہ میرا احترام کرے اور بچوںکو سمجھایا تھا کہ انکا انکل آرھا ھے۔لیکن جب اسکی بیوی نے مجھے دیکھا تو کھنے لگی کہ یہ تو ابھی لڑکا سا ھے احترام کیسا اور یہ تمھارا ھم عمر کیسے ھوگیا؟ اسکے بچوں نے بجاے انکل کھنے کہ مجھے بھای کھنا شروع کردیا۔
میں اپنی تعریف نھیں کررھا اللہ تعالی کی نعمت کا شکر ادا اس رنگ میں کرنا چاھتا ھوں کہ آپ سب بھای بھی ھمیشہ فریش رھ سکتے ھیں بس نیچرل غذا کھایئں اور وزن نہ بڑھنے دیں

کچھ کہا بھی نا اور سب کہہ بھی گئے :pآ خر میں کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
These drinks are not good for you...They are hard to give it but not impossible...I had my last one about a year ago...
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
[HI]گرمیوں میں صبح سویرے دھی کی ٹھنڈی میٹھی لسی،[/HI] دوپھر میں سکنجبین ، اور رات کو آم کا ملک شیک۔ سبحان اللہ مجھے تو کوکا کولا دیکھ کر ھی بوریت ھونے لگتی ھے۔یھی وجہ ھے کہ میں اپنے ھم عمر دوستوں میں انسے پندرھ سال کم نظر آتا ھوں اب جب میں پاکستان گیا تو اس بڑے فرق کی وجہ سے انھوں نے مجھے تم اور میں نے انھیں آپ کہہ کر بلانا شروع کر دیا۔میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کوکھا ھوا تھا کہ میرا احترام کرے اور بچوںکو سمجھایا تھا کہ انکا انکل آرھا ھے۔لیکن جب اسکی بیوی نے مجھے دیکھا تو کھنے لگی کہ یہ تو ابھی لڑکا سا ھے احترام کیسا اور یہ تمھارا ھم عمر کیسے ھوگیا؟ اسکے بچوں نے بجاے انکل کھنے کہ مجھے بھای کھنا شروع کردیا۔
میں اپنی تعریف نھیں کررھا اللہ تعالی کی نعمت کا شکر ادا اس رنگ میں کرنا چاھتا ھوں کہ آپ سب بھای بھی ھمیشہ فریش رھ سکتے ھیں بس نیچرل غذا کھایئں اور وزن نہ بڑھنے دیں

I have heard that makes you sleepy?
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
true but if we do not use very thick lasi than it works opposite. in coming ramadhan you can try its very good for skin:)

do you mean drinking it is good for skin or applying on skin gives you the benefit? :S
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
do you mean drinking it is good for skin or applying on skin gives you the benefit? :S
i mean drinking of lasi is good for skin , i saw my mother never ever used any kind of cream on face but she used to drink lasi and eat vegitables
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
I have heard that makes you sleepy?

علامہ اقبال اپنے والد شیخ نور محمد کو ایک خط میں لکھتے ہیں؛ میں نے یور پ کے ایک حکیم کی کتا ب میں پڑھا تھا کہ جو شخص دہی کی لسی پیتا ہے اس کی عمر دراز ہوتی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ انسانی جسم میں ایسے جراثیم ہوتے ہیں جو قاطع حیات ہیں اور دہی کی لسی ان کے لیے منزلہ زہر کے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاﺅں کے رہنے والوں کی زندگی شہریوں کی بہ نسبت زیادہ ہوتی ہے۔
 
yup, yogurt has proven to be quite beneficial for health...
 
KK YASIR

Minister (2k+ posts)
گرمیوں میں صبح سویرے دھی کی ٹھنڈی میٹھی لسی، دوپھر میں سکنجبین ، اور رات کو آم کا ملک شیک۔ سبحان اللہ مجھے تو کوکا کولا دیکھ کر ھی بوریت ھونے لگتی ھے۔یھی وجہ ھے کہ میں اپنے ھم عمر دوستوں میں انسے پندرھ سال کم نظر آتا ھوں اب جب میں پاکستان گیا تو اس بڑے فرق کی وجہ سے انھوں نے مجھے ”تم “اور میں نے انھیں ”آپ“ کہہ کر بلانا شروع کر دیا۔میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کوکھا ھوا تھا کہ میرا احترام کرے اور بچوںکو سمجھایا تھا کہ انکا انکل آرھا ھے۔لیکن جب اسکی بیوی نے مجھے دیکھا تو کھنے لگی کہ یہ تو ابھی لڑکا سا ھے احترام کیسا اور یہ تمھارا ھم عمر کیسے ھوگیا؟ اسکے بچوں نے بجاے انکل کھنے کہ مجھے بھای کھنا شروع کردیا۔
میں اپنی تعریف نھیں کررھا اللہ تعالی کی نعمت کا شکر ادا اس رنگ میں کرنا چاھتا ھوں کہ آپ سب بھای بھی ھمیشہ فریش رھ سکتے ھیں بس نیچرل غذا کھایئں اور وزن نہ بڑھنے دیں

;) چلیں جی حکیم صاحب آج سے دہی کی لسسی شروع

ویسے لسسی میٹھی ہونی چاہیے یا نمکین ؟؟ کیوں کے سندھ میں لوگ نمکین اور پنجاب میں لوگ میٹھی لسسی پسند کرتے ہیں