ماہ رمضان: پانی کی کمی دور کرنے کے 7 طریقے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
ماہ صیام کے آغاز سے ہی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں روزہ رکھنے کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے۔اس کے علاوہ پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پیئیں، اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔

lassi-recipe8.jpg

رمضان المبارک میں سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ماہرین طب کے تجویز کردہ سات آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔سحری میں کم از کم 2 گلاس پانی لازمی پیئیں جبکہ جوس اور کولڈ ڈرنک سے دور رہیں۔

drinking-glass-of-water.jpg

یہ آپ کے وزن میں اضافہ کریں گی۔
ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سلاد وغیرہ۔ یہ آپ کے جسم کی پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے۔افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 7 یا 8 گلاس پانی پینا نہ صرف بے فائدہ ہے بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

health-benefits-of-watermelon.jpg

روزہ کے بعد کھجور اور 2 گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں۔رات میں نماز تراویح اور دوسری عبادات کے لیے جائیں تو پانی کی بوتل ساتھ لے کر جائیں۔رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہوں پر کم سے کم جائیں۔

https://www.arynews.tv/ud/stay-hydrated-in-ramazan/
 
Last edited by a moderator:

Aalif

MPA (400+ posts)
مرشد یہ آخر میں جو طریقہ افطار کا آپ نے بتایا ہے ایک کھجور اور دو گلاس پانی، یہ ہم سے نہیں ہوگا۔ ہم آپ سے استدعا کرتے ہیں کہ کہیں پکوڑوں، سموسوں، چنا چاٹ، فروٹ چاٹ اور دہی بھلوں کے لیئے گنجا ئش پیدا کی جائے۔

12943.imgcache.jpg
 
Annie

Moderator

ارے آپ تو مولانا فضل الرحمن کے قبیلے سے معلوم ہوتے ہیں ، اتنا بڑا پیٹ ؟ آئین کے تناظر میں آپکا اتنا بڑا پیٹ بھرنے کے لیے قومی خزانے سے سموسے پکوڑے اور چاٹ تو مختص کرنا پڑیں گے
(bigsmile)
 
Aalif

MPA (400+ posts)

ارے آپ تو مولانا فضل الرحمن کے قبیلے سے معلوم ہوتے ہیں ، اتنا بڑا پیٹ ؟ آئین کے تناظر میں آپکا اتنا بڑا پیٹ بھرنے کے لیے قومی خزانے سے سموسے پکوڑے اور چاٹ تو مختص کرنا پڑیں گے
(bigsmile)

جی اور ڈیزل میں تلے ہونے چاہیئں یہ پکوڑے اور سموسے۔ چٹنی آپ بھول گئیں، لگتا ہے قبیلہ خوش خوراکیہ سے آپکا شجرہ کہیں نہیں جڑتا ، ورنہ تو پکوڑے اور سموسوں کے نام پر چٹنی اور کیچپ تو جبلّتی طور فہرست میں شامل کر لیا جاتا ہے۔ محترمہ، اللہ کی ان نعمتوں کا کھا کھا ، بلکہ بھر بھر کر شکر ادا کیا کریں، ایمان مضبوط ہوگا۔
 
:lol: جی جی سب سمجھ گئی آپ تو رمضان میں سب کچھ ہی پار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بس جی امید ہے آپ اپنے اتنے بڑے پیٹ پر بھی دھیان دیں گے

ezgif-3-d4817d91a2.gif
 
Aalif

MPA (400+ posts)

:lol: جی جی سب سمجھ گئی آپ تو رمضان میں سب کچھ ہی پار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بس جی امید ہے آپ اپنے اتنے بڑے پیٹ پر بھی دھیان دیں گے

ezgif-3-d4817d91a2.gif

ایک تو مرشد یہ نہیں بتاتے کہ یہ ایک کھجور اور دو گلاس پانی کا نسخہ افظار سے پہلے کا ہے یا بعد کا، اوپر سے آپ یہ عجیب و غریب قسم کی اوٹ پٹانگ حرکتوں کا مشورہ دے رہی ہیں۔ لگتا تو یہی ہے کہ اے شاہین، تیری خوش خوراکی سے جلتا ہے زمانہ
اجی ہم ہلکے ہو گئے تو ہمارے دلائل میں وزن کہاں سے آئے گا؟

تو کیا آپ افطار سے پہلے بھی خوردونوش کی ایک شفٹ لگاتے ہیں ؟ یہی وجہ ہے آپکا پیٹ بھی ٹینک کی مانند دشمنوں کو روند سکتا ہے
(bigsmile)
 
Aalif

MPA (400+ posts)

تو کیا آپ افطار سے پہلے بھی خوردونوش کی ایک شفٹ لگاتے ہیں ؟ یہی وجہ ہے آپکا پیٹ بھی ٹینک کی مانند دشمنوں کو روند سکتا ہے
(bigsmile)

جی اگر ہمارے جذبہ ایمانی کو للکارا جائے تو ہم ایک کیا، ایک پر ایک شفٹ کھانے کی لگا سکتے ہیں۔
فلسفے کی نظر سے دیکھا جائے تو زندگی اک سفر ہے، اور فقہی حساب سے دیکھا جائے تو سفر میں روزہ معاف ہے
ہم تو صرف افظار میں پوشیدہ فوائد و نیکیوں کے لیے افظار کرتے ہیں۔ اور جیسے کے کہا گیا کہ لوگوں کو افطار کروانا ثواب ہے، تو ہم دوسروں کو یہ ثواب دارین حاصل کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
اور جی ہاں، آپ نے بجا ارشاد فرمایا کہ اس توند سے ہم دشمن کو روند بھی سکتے ہیں اور اگر اپنی سرحد پر قدم جما کر کھڑے ہو جایئں تو دشمن اپنی سرحدوں کو ہی پار نہیں کرسکتا، کیونکہ ہماری یہ توند ہی دشمن کو سرحد پار رکھنے کے لیئے کافی ہے۔ ایسے قومی اثاثے کی قدر کرنی چاہیئے
 
Back
Top