
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،ہوائی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ لاہور کے علاقے نصیر آباد میں پیش آیا،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق بھائیوں کی شناخت ماجد اور صفدر کے ناموں سے ہوئی۔
ملزم نے تقریب میں داخل ہوتے ہوئے اور اندر جا کر بھی فائرنگ کی جہاں وہ اسلحہ پربےقابو نہ رکھ سکا،تقریب میں فائرنگ کی ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی ہے۔
پولیس کے مطابق ماجد پولیس میں بطور کانسٹیبل اے وی ایل سی میں فرائض انجام دے رہا تھا۔
ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کی اسپتال آمد ہوئی اور لواحقین سے ملاقات کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بھائی دلہن کے عزیز تھے اور فائرنگ کرنے والے دلہا کے رشتے دار ہیں،ملزم کو اہلخانہ نے فائرنگ کرنے سے منع کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دوران ہوائی فائرنگ اسلحہ پر قابو نہ رکھ سکا اور گولیاں سیدھے دونوں بھائیوں کو جالگی،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتولین کے بھائی غلام حیدرکی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا،پولیس نے ملزم عاصم کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی، گرفتارملزم سابق پولیس اہلکار اور مقتولین کا رشتہ دار ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rssu1u121.jpg