سچ پوچھیں تو خان صاحب کا تو پھر بھی قیدی نمبر 804 سب کو پتہ مجھے تو اپنا قیدی نمبر بھی نہیں ،معلوم۔
اڈیالہ جیل کی ممتاز قادری صاحب کے ڈیتھ سیل کی 8بائے 4 کی چکی میں بند فجر کی آذانوں کی آواز کیساتھ آنکھ کھلتی اور صبح کی پھیلتی روشنی میں زمین پہ لیٹے نظر چکی کے ڈبل دروازوں کی ڈبل سلاخوں پہ پڑتی تو یہ سوال زہن میں ہر روز ہتھوڑے کی کاری ضرب کی طرح لگتا اور اپنے آپ سے سوال کرتا۔
علی محمد کس جرم میں بند ہو تمہیں تو جرم سے نفرت تھی تمہیں تو پاکستان سے محبت

کیا پارلیمان میں حرمت رسول ﷺ کی جنگ لڑنا جرم ٹھہرا یا ختم نبوت ﷺپہ پہرا دیا جرم بنا یا قادیانیت کے خلاف سٹینڈ لینا جرم ٹھرا ۔
کیا خاتم النبیّین کی قرار داد پاس کرانا جرم تھا یا معصوم بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرار داد پاس کروانا اور زینب شہید کے لئیے آواز اُٹھانا جرم بنا ۔
کیا قرآن کی بات کرنا جرم تھا اور عربی کو لازمی مضمون کا قانون پاس کروانا جرم تھا یا اسلامی نظریہ کے خلاف مغرب کے زیر اثر شادی کی عمر کی حد مقرر کرنے کے قانون کی مخالفت کرنا اور پردہ کی ہمایت کرنا جرم ٹھرا ۔
یا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرنا جرم تھا
یا مسئلہ فلسطین پہ قائد اعظم کے وژن کی بات کرنا جرم تھا ۔
کیا پارلیمان میں اور پورے ملک اور کشمیر کی سرزمین کے اوپر کھڑے ہوکر مقدمہ کشمیر لڑنا جرم تھا ۔
کیا نظریہ پاکستان کا دفاع کرنا جرم تھا یا پارلیمان کے فلور پہ اللّٰہ کےنام باربار لینا جرم تھا۔
کیا سود کے خلاف بولنا جرم تھا شرعی سزاؤں اور شرعی نظام کی بات کرنا اور اسلامی طرز معیشت لاگو کرنے کی بات کرنا جرم تھا ۔
کیا پاکستان کے دشمنوں دہشتگردوں اور ازلی دشمن بھارت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مودی کو للکارنا جرم تھا۔
کیا 9 اپریل کی رات اکیلے کھڑے ہوکر غلامی اور بین الاقومی مداخلت کے خلاف بات کرنا جرم تھا کیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پہ ان کے لئیے قرارداد پاس کروانا جرم تھا ۔
کیا شہیدوں کا ہر وقت ذکر کرنا جرم تھا یا پارلیمان کے فلور پہ بہ بانگ دہل بغیر کسی خوف کے پاک فوج کا دفاع کرنا جرم تھا ۔
کیا ڈانلڈ ٹرمپ اور امریکہ بہادر کو پاکستان کی سلامتی اور خودداری کا احساس دلانا جرم تھا یا اُمت مسلمہ کے اتحاد کی بات کرنا جرم تھا ۔
کیا جرم تھا یا پھر جرم یہ تھا کہ کوئی جرم نہیں تھا بس اسلام اور پاکستان سے سچی محبت کرنا جرم تھا ۔
اگر اسلام و پاکستان سے سچی محبت جرم ہے تو یہ جرم تو میں اور میرے بعد میری اولاد بھی کرتی رہے گی کیونکہ میں جن کی اولاد ہوں انہوں نے یہ ملک بنایا تھا۔
میں تو پاکستان سے محبت اور حقیقی وفا کا یہ جرم مرتے دم تک کرتا رہونگا اور میرے تو قبر اور لحد سے بھی یہ آواز آئے گی ۔
پاکستان زندہ باد