
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں فیض آباد دھرنا کمیشن جنرل فیض کو جب بلائے گا تو وہ خود پیش ہو جائیں گے لیکن انہیں بلانا پاکستان کیلئے کتنا فائدہ مند ہوگا؟ اس پر سوالیہ نشان موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے کہ ماضی کی چیزوں کو نہیں چھیڑنا چاہیے,اپنے ایک ٹی وی انٹرویو بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ عدالتوں میں ہے، اس پر بات کرنا مناسب نہیں مگر تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملزم کو گرفتار کر کے ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہو۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا ایسا بھی کبھی نہیں ہوا کہ ایک ملزم کو دیکھ کر عدالت میں کہا جائے کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا ’گڈ ٹو سی یو,پیپلز پارٹی کے لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کافی وقت کے بعد پیپلز پارٹی نے اتنا بڑا جلسہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی تھی، اسی لیے اس نے کوئٹہ میں اتنا بڑا جلسہ کیا,نگراں وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی پوزیشن نیوٹرل ہے، ہمارے لیے سب برابر ہیں، وزارت داخلہ سے میاں صاحب کو کوئی ریلیف نہیں ملا، سیکیورٹی تھریٹس ہیں، لیکن ہمیشہ کی طرح چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ عام انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، ہم شفاف انتخابات کےلیے ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
نگراں وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے تمام لوگ قابل عزت ہیں، سب اپنی الیکشن مہم چلائیں، پی ٹی آئی کو تھریٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں, چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ عدالتوں میں ہے، زیر التوا معاملے پر بات کرنا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا، ایسا نہیں ہوا کہ ایک ملزم کو دیکھ کر عدالت میں کہا جائے کہ گڈ ٹو سی یو, بلوچستان میں کافی وقت کے بعد پیپلز پارٹی نے اتنا بڑا جلسہ کیا، لیول پلیئنگ فیلڈ تھی تو پی پی جلسہ کرپائی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3faizifdnjhracse.png