عمران کالانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں،اپنی مرضی کے آرمی چیف کیلئے ہے،نواز

5nwaazonkhanlongmarch.jpg

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کے قائد میں نواز شریف نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کاآرمی چیف تعینات کرنےکیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1585230973473804288
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے انقلاب کی حقیقت ان کی چار سالہ دور حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے، دوسروں کو چور چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب روپے کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 28 اکتوبر 2022 بروز جمعہ کو لاہور کے علاقے لبرٹی چوک سےلانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، یہ لانگ مارچ اسلام آباد ڈی چوک پر جاکر اختتام پزیر ہوگا۔
 

Back
Top