
صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہائبرڈ حکومت تھی تو پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کون سا تکنیکی انصاف لے کر کس کے کندھے پر بیٹھ کر آئے ہیں؟
جیو نیوز کے پروگرام "رپورٹ کارڈ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے ساتھی پینلسٹ ریما عمر کے تجزیے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ریما نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جیت قرار دیا ہے، کیا جیت ایسی ہوتی ہے؟ کیا یہ جماعتیں الیکشن جیت کر اقتدار میں آئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جو ہائبرڈ حکومت تھی وہ یوگوسلاویا کی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بنوائی گئی تھی، کوئی تشریح کرے کہ وہ حکومت کیسے بنی تھی اور اب پی ڈی ایم وغیرہ کس کے کندھے پر بیٹھ کر آئے ہیں، کہاں سے تکنیکی انصاف لے کر آئے ہیں،رات کو 12 بجے عدالتیں کس کی حکومت گرانے کیلئے کھولی گئی تھیں؟
اطہر کاظمی نے کہا کہ یہ ووٹ کی پرچی پر جیت کر آتے تو ہم مانتے بھی یہ کہ یہ ووٹ لے کر آئے ہیں، آج ملک میں الیکشن کرواکے دیکھ لیں،پہلے کہا جاتا تھا کہ عمران خان کو لوگ باہر نہیں نکلنے دیں گے بلکہ انہیں ہیلمٹ پہن کر باہر جانا ہوگا، اور اب جب لوگ خود خان کیلئے باہر نکل رہے ہیں تو الزام عائد کیا جارہا ہے وہ عوام کو بہلا پھسلا کر لایا جارہا ہے۔
تجزیہ کار نے کہا میں سمجھتا ہوں ایسا کہنا عوام کی ذہانت کی توہین ہے، عوام جاہل نہیں ہیں کہ کسی بھی آواز پر باہر نکل آئیں گے،جمہور کی جمہوریت میں توہین اس سے زیادہ کچھ نہیں ہوسکتی، عوام باشعور ہیں اور سب کچھ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سیاسی مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کریں اگر اداروں سے تکنیکی انصاف لیا تو سیاسی بحث کا رخ اداروں کی طرف ہوجائے گا جو بہت بدقسمت ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/athai11a.jpg