
انگریزی اخبار سے منسلک معروف صحافی انصار عباسی نے گزشتہ روز ایک دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اپنے لیے این آر او چاہ رہے ہیں تاہم جب انہیں سنگین حالات میں بھی عمران خان کے ڈٹے رہنے کا احساس ہوا تو اپنے اس دعوے کی نفی کر دی۔
انصار عباسی نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا تھا کہ انہیں اپوزیشن میں سے کسی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کچھ غیر سیاسی شخصیات کے ذریعے این آر او مانگ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1512800695442845703
تاہم انصار عباسی نے جب یہ بات کہی تھی اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا تھا کہ اس دعوے کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی انصار عباسی نے اسی وقت کہا تھا کہ ابھی یہ نہیں معلوم کہ یہ بات سچی ہے یا جھوٹی ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں انصار عباسی نے اپنی اسی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے متعلق این آر او مانگنے کی خبر جھوٹی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1512837912315908096
خیال رہے کہ گزشتہ روز حامد میر نے نجی چینل کے شو میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اپوزیشن سے این آراومانگ رہے ہیں، وہ اسی صورت میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں گے اگر انہیں یقین دہانی کرائی جائے کہ ان پر اور انکے ساتھیوں پر کرپشن کے مقدمات نہیں بنیں گے اور انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrn1h1h1.jpg