عمران خان کا ساتھ دینے کی سزا؟ لال حویلی سیل کرنے پر سوشل میڈیا کا ردعمل

sheikh-rasheed-lal-havali-sm-rd.jpg


سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی رہائشگاہ کو سیل کرنے کو سوشل میڈیا صارفین حکومت کی ایک اور انتقامی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔

لال حویلی سیل آپریشن میں وقف املاک کو ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل رہی۔ اس حوالے سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے میڈیا کو بتایا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت وقف املاک کی سات اراضی یونٹس پر غیر قانونی قابض ہیں۔

تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ انتقامی کارروائی ہے صدیق جان نے بھی یہی کہا۔

https://twitter.com/x/status/1619882312069689344
سینئر صحافی عمران میر نے کہا جب کوئی سرکار کی شان میں "گستاخی" کرے تو پورا نظام پوری قوت سے اس کے خلاف متحرک ہو جاتا ہے۔ کاغذات کھنگالے جاتے ہیں۔ عیب نکالے جاتے ہیں۔ اچھا بھلا بندہ محرم سے مجرم بن جاتا۔ اسی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اب۔

https://twitter.com/x/status/1619890322770911234
سوشل میڈیا صارف وقاص نے کہا کہ لال حویلی کو سیل کرنے کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ، پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر 150 پر آگئی۔

https://twitter.com/x/status/1619920204489977857
درنایاب نے کہا امپورٹڈ سرکار کے غداروں نے لال حویلی کو کشمیر سمجھ کر فتح کرلیا۔

https://twitter.com/x/status/1619914485707448320
ایک صارف نے کہا کہ سرکاری آفسز 9 بجے کھلتے ہیں، عملہ دس گیارہ بجے آتا ہے لیکن جس دن کوئی کارروائی کرنی ہو، صبح صبح پانچ چھ بجے جا کے لال حویلی کو سیل کر دیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1619901821845409793
صحافی احتشام الحق نے کہا بس اتنا ظلم کرو کہ جتنا برداشت کر سکتے ہو۔ ایسا نہ ہو کہیں کل پھر سے شیخ رشید وزیرِ داخلہ بن جائے اور آپ کے گھر کو سیل کردیں۔

https://twitter.com/x/status/1619900132744634368
نیک روح صارف نے کہا آج صبح چار بجے پولیس اور ایف آئی اے کی مدد سے محکمہ اوقاف نے واردات ڈال دی۔

https://twitter.com/x/status/1619898145252737026
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
باجوہ اور اس کے بلونگڑے لال حویلی کو فتح کرنے میں بعد کشمیر پر چڑھائی کریں گے۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
رشید صاحب نے کہا تھا کہ ان کی اپنی الگ سے پارٹی ہے جس کے بینر کے نیچے وہ الگ سے کریں گے کیونکہ بھائی چلاک آدمی ہے جب قوم کا مزاج انہوں نے دیکھا کہ وہ تو عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے تو پھر نہ الگ سے جلسے ہوئے اور نہ ہی علیحدہ سے کوئی پارٹی کا تشخص قائم کیا گیا
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan is nominally a democracy but in reality it is fascist state.There is no rule of law.Might is right in Pakistan.People are at the mercy of the state and this includes judges too.