عمران خان نااہل ہوجائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف کا دعویٰ

khawaja-sif-imran-khan-dsqqq.jpg


وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا، جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ویسا نہیں ہوگا جیسا انہوں نے ہمارے ساتھ کیا، عمران خان کی نااہلی قانون کے مطابق ہوگی ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا استعفوں کی خواہش عمران خان کی ہے پارٹی اس پرعمل نہیں کر رہی، پی ٹی آئی کے اکثر اراکین اسپیکر کو کہتے ہیں ہمیں استعفوں کی منظوری کیلئے نہ بلائیں،بلاول نے عمران خان کو اسمبلی میں واپس آنے کا کہا یہ اچھی بات ہے۔


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی کیلئے آخری وارننگ ہے، وہ آئے اور پارلیمان میں بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بنے،عمران خان اپنی اننگز کھیل چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سلیکٹڈ کے خلاف نیب استعمال ہو، نہیں چاہتے کہ یہ جیل میں بند ہو اور سابق خاتون اول بچوں کے ساتھ وہاں چکر لگائے لہٰذا آخری وارننگ ہے کہ وہ پارلیمان میں آکر کام کرے، ورنہ جنہوں نے اپنا کام کرنا ہے اسے نہیں روک سکیں گے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
وہ آئے اور پارلیمان میں بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بنے
یعنی تم چوروں لٹیروں کے ٹولے کا حصہ بن جائے؟ ایسا کبھی نہیں ہوگا
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
کرپٹ جرنیلوں کے بل بوتے جیتنے والا مسٹر اکامہ۔ کچھ شرم کر کچھ حیا کر بیغیرت انسان۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
عمران نااھل ہوجائے تب بھی تم لوگوں کی جان نہیں چھوٹنی۔۔۔ یہ کوئی گنجا نہیں جسے نکالا گیا تو عوام اسکے ساتھ نہ نکلی۔۔ عوام اسکی پارٹی کو اکثریت دے دیگی اور وہ پھر وزیراعظم بن جائیگا
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their illegal handlers are desperate and they have made a mess of the country in this desperation, but everything they will do will infuriate the public even further.
 

Masud Rajaa

Siasat member
Sharifs and Zardari know that If Khan comes back again into power, that will be the end of them. Now they do not care what it takes to get rid of Khan, they have to do it or they will be rotting in Jail for the rest of their lives. Pakistan is most likely going to default on their loans and they will have to give on their nuclear weapons. Sharifs and zardari do not care about that because it is do or die for them. It needs to be investigated, how Bajwa got invovled with them, how much he sold Pakistan for!