عمران،شیخ رشید،سراج الحق کوپارٹی عہدوں سےہٹانے کی درخواست،قابل سماعت قرار؟

imran-khan-siraj-ulhaq-llhrrr.jpg


چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید،سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست کو قابل سماعت قرار

چیئرمین تحریک انصاف، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس رضا قریشی نے مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا،عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔

عدالت نے درخواست کو فل بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی،
درخواست میں الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نااہل قرار دیا،شیخ رشید اور سراج الحق کا چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد غیر قانونی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا شیخ رشید اور سراج الحق کے علم میں ہے کہ چیرمین تحریک انصاف نااہل ہو چکے ہیں،الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف کو قانون کے مطابق نااہل کیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی عدالت چیرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے،چیرمین تحریک انصاف کا غیر قانونی ساتھ دینے پر شیخ رشید اور سراج الحق کو بھی پارٹی عہدوں سے ہٹایا جائے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ کیا ملک ہے؟ یہ کیسی درخواست ہے؟؟ اور اسے آئین کی کس شق کے تحت قابل سماعت قرار دیا گیا ہے؟؟؟

اس درخواست گزار وکیل اور اس جج قریشی کو جوتے مار مار کر ہائی کورٹ سے ہمیشہ کے لیے باہر پھینک دینا چاہیے . ان لوگوں نے ایسی حرکتیں کرتے ہوئے کبھی یہ سوچا کہ ایسی فضولیات پر قوم کا کتنا پیسہ اور وقت برباد ہوتا ہے؟؟؟