عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اُنہیں نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے۔ میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللّہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔
دانیہ شاہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی ہے، عورت عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دُنیا میں آئی ہے۔ جو مرد یہ کہتے ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں۔
دانیہ نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ اپنی بیوی کی عزت کیسے کرے گا۔ مجھے عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے وہ غلط ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔ انہوں نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے شوہر سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ کر رکھا ہے۔ تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ بہاولپور میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہے۔