
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگئئ ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کے فی بیرل نرخ 2 ڈالر کم ہوگئی ہے،ویسٹ ٹیکساس کروڈ کے سودے گیارہ ماہ کی کم ترین سطح پر 75.83 جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے82.45 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
گزشتہ روز چین کی زیرو کووڈ پالیسی کے باعث تیل کی طلب میں کمی آنے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں کروڈ کے نرخ مزید گرگئے ہیں۔
اکتوبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا،عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری طرف ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 93 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی،دوران ٹریڈنگ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 5 فیصڈ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1597442126886887425
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/crude-oil-down-11m-pkk.jpg