[h=1]ظلم کا خاتمہ ظہور الٰہی کا مشن تھا اسے آگے بڑھا رہے ہیں: شجاعت، پرویز الٰہی[/h]
Share http://www.addtoany.com/add_to/emai...گے بڑھا رہے ہیں: شجاعت، پرویز الٰہی&linknote=
گجرات (نامہ نگار) (ق) لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ظلم کا خاتمہ، مظلوم کی حمایت اور انسانیت کی خدمت چودھری ظہورالٰہی کا مشن تھا جسے ہم آگے بڑھا رہے ہیں۔ وہ ظہور الٰہی کی برسی پر گجرات میں بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس میں ملک بھر اور آزاد کشمیر کے علاوہ بیرون ملک سے ہر شعبہ زندگی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شجاعت حسین نے کہا کہ ظلم چاہے کسی فرد، حکمرانوں یا حکومت کی طرف سے ہو اس کا خاتمہ ضروری ہے، ہم نے ملک کے اندر یا باہر کسی بھی ظلم اور زیادتی یا ناانصافی کا ساتھ نہیں دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ لوگ دن بدن بڑھتی مہنگائی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کو بھول جائیں گے، بجلی کے بل دینے کی بجائے میٹر کٹوانے کو ترجیح دیں گے، مہنگائی اس قدر بڑھ رہی ہے کہ لوگ کہیں گے کہ ہم لالٹین جلا لیں گے مگر ہمیں روٹی تو ملے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چودھری ظہورالٰہی گجرات کی شان تھے، ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں چلے جائیں لوگ فخر کے ساتھ گجرات سے اپنا تعلق بتاتے ہیں، چودھری ظہورالٰہی شہید کی جانب سے عوام کی شاندار رہنمائی کی بدولت گجرات کو عزت ملی، ہمارے خاندان کی ہمیشہ یہ ترجیح رہی ہے کہ گجرات کی شان و شوکت اور وقار میں اضافہ کیا جائے۔ حکومت امریکی ڈرون حملے تو بند نہیں کروا سکی لیکن عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے تو بند کر دے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے اور موجودہ دور حکومت میں مہنگائی، جرائم، بدامنی، روزگار کی فراہمی، ترقی کا موازنہ کر لیں، بجلی، گیس، آٹا، کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں دن بدن ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا دور خوشحالی کا دور تھا، بے روزگاری کے خاتمہ کا دور تھا جبکہ آج خودکشیوں کا دور ہے، بدامنی، لاقانونیت، اغواءبرائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، لوگوں کی جان، عزت مال اور گھر محفوظ نہیں۔ اجتماع سے چودھری ظہیرالدین اور میاں عمران مسعود نے بھی خطاب کیا جبکہ چودھری شفاعت حسین، چودھری فرخ الطاف، طارق عزیز، میاں منیر، عظیم نوری گھمن، ریاض اصغر چودھری، چودھری صالح محمد رانجھا، اکبر ابراہیم مذہبی وزیر آزاد کشمیر، نصیر سدھ، چودھری سعادت نواز، چودھری غلام سرور آف گولیکی، میاں پرویزاختر پگانوالہ، سید بلال حسین شیرازی سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔