صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے اعلان پر پی ڈی ایم میں اضطراب، رابطے و اہم فیصلے

zardari-pdm-fazal-ulrehman.jpg


وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کی سمری بھجوادی جس کے بعد پی ڈی ایم میں اضطراب کی صورتحال ہے۔

نجی چینل اے آر وائی کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

نواز شریف نے مولانا سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال، معاشی معاملات اور آئندہ عام انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو الیکشن میں جانے کا مشورہ دیا جب کہ مریم نواز کی بھی چند روز میں پاکستان واپسی کا امکان ہے۔


دوسری جانب عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے عمران خان کی پی ڈی ایم کے خلاف پیش قدمی جاری ہے، پنجاب اور کے پی کے بعد عمران خان اسلام آباد میں میدان سجانے کو تیار ہیں۔
عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ہے،

پی ٹی آئی رہنما استعفوں کی منظوری کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما اسپیکر راجا پرویز اشرف سے رابطہ کر کے ان کے سامنے پیش ہوکر استعفوں کی منظوری کا مطالبہ کریں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایک زمین گرم کرتا ہے, دوسرا کپڑے بیچتا ہے, تیسرا آسمان سے سیلاب گراتا ہے

اے میرے مولا یہ کیسے لوگ قوم پر مسلط ہوگئے ہیں؟؟؟