صحت : زیرہ کس مرض کی دوا ہے؟

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
صحت : زیرہ کس مرض کی دوا ہے؟



بطور دوا زیرہ انتہائی مفید اور شافی خصوصیات کا حامل ہے

زیرہ ہمارے گھروں میں عام استعمال کی چیز ہے، یہ دو قسم کا ہوتا ہے یعنی سفید اور سیاہ زیرہ۔ یہ خوشبو دار اور ہاضمِ طعام ہے، جو پیٹ میں بننے والی گیس،اپھارہ اور بھاری پن کو ختم کرتا ہے۔ معدے، جگر اور انتڑیوں کو طاقت دیتا ہے، بھوک بڑھاتا اور موسمی بخار کا خاتمہ کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے اور سلسل بول کی بیماری سے نجات دلاتا ہے۔


863339-sufaidzeera-1498924932-473-640x480.jpg


بطور دوا زیرہ انتہائی مفید اور شافی خصوصیات کا حامل ہے: فوٹو : فائل

زیرہ ہمارے گھروں میں عام استعمال کی چیز ہے، یہ دو قسم کا ہوتا ہے یعنی سفید اور سیاہ زیرہ۔ یہ خوشبو دار اور ہاضمِ طعام ہے، جو پیٹ میں بننے والی گیس،اپھارہ اور بھاری پن کو ختم کرتا ہے۔ معدے، جگر اور انتڑیوں کو طاقت دیتا ہے، بھوک بڑھاتا اور موسمی بخار کا خاتمہ کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے اور سلسل بول کی بیماری سے نجات دلاتا ہے۔

اسے بطورِ مصالحہ غذاؤں کی لذت بڑھانے کی غرض سے سالن،چاول، رائتہ اور چٹنیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس کا مزاج گرم و خشک اور ستارہ مریخ ہے۔ یہ ایسے بوڑھے افراد جو بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہر وقت کھانستے رہتے ہوں کے لیے بہت ہی مفید دوا کا کام دیتا ہے۔ اس میں معدنی اجزاء، پروٹینز، کیلشیم،پوٹاشیم،فاسفورس، فولاد، سوڈیم، تھایا مین، نایا سین، ریبوفلاوین اور وٹا من اے شامل ہے۔ یہ ڈشوں کو نہ صرف خشبودار بناتا ہے بلکہ غذائی افادیت میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے۔ دہی میں ملا کر استعمال کرنے سے قدرتی طور پر تھایا مین افزائش کرتا ہے جس سے انتڑیوں کی کارکردگی متوازن ہوکر دائمی قبض اور پیٹ کے دیگر عوارض سے چھٹکار میسرآتا ہے۔ دماغی خلیوں اور جسم کے تمام حصوں سے بلغم اور فاسد مادوں کو خارج کرنے میں معاون ہے۔
ایسے افراد جو زیرے کو روز مرہ استعمال کرتے ہیں، وہ کافی حد تک موٹاپے سے محفوظ رہتے ہیں۔ بطور دوا زیرہ انتہائی مفید اور شافی خصوصیات کا حامل ہے۔ دردِگردہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل ترکیب اپنائیں تو فوراً دردِ گردہ سے افاقہ نصیب ہوگا۔ زیرہ 20گرام،نمک سیاہ 5 گرام اور شہد حسبِ ضرورت ملاکر معجون بنا لیں۔ 3 گرام سے5 گرام نیم گرم پانی سے کھائیں۔ ایسے افراد جن کو پیشاب کا قطرہ تنگ کرتا ہو یعنی کپڑے پاک نہ رہتے ہوں تو انہیں چاہیے کہ وہ 8 حصے زیرہ اور ایک حصہ مغز بادام باہم سفوف بنا کر دہی اور دودھ کی لسی میں بلو کر صبح و شام نہار منہ استعمال کریں، چند روزہ استعمال سے ہی اس عارضے سے نجات نصیب ہوگی۔
Source
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
About Overactive Bladder (OAB)


OAB symptoms affect millions of American adults

If your healthcare professional (HCP) tells you that you have overactive bladder (OAB), you are not alone. As many as 46 million Americans 40 years of age or older reported OAB symptoms.
Men and women with OAB experience symptoms such as a sudden urgency to urinate that is frequent and cannot be controlled. These uncontrollable urges to urinate can sometimes lead to leakage – accidental wetting.
According to the American Urological Association (AUA), which is a leading advocate for the specialty of urology, the lack of bladder control may affect a person’s daily activities.
Many people with OAB just learn to cope with their condition, rather than talk to their HCP about it, because they are embarrassed or think it can’t be treated. They plan their daily activities around being close to bathrooms to avoid urine leaks and accidents.

Source




السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو سلسل بول کی بیماری ہو تو نماز کیسے ادا کرے؟ کپڑے ہر دفعہ تبدیل تو نہیں کیے جا سکتے ہیں؟

جواب:

سلسل بول کا مریض under wear وغیرہ پہن لے اور اس میں کوئی کپڑا وغیرہ رکھ لے، ہر نماز کے وقت وہ کپڑا تبدیل کر لیں، پہلے والے کپڑے کو دھو لیں، دوبارہ پھر اس کو استعمال کر سکتے ہیں، جب بھی وضو کریں کپڑا تبدیل کر لیں، پورا لباس تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔



 

Back
Top