Geek
Chief Minister (5k+ posts)
راولپنڈی میں پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھتے ہوئے ایک صحافی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ناسور کہہ دیا ۔ ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والی پریس کانٖفرنس میں ایکسپریس نیوز سے وابستہ سینئر رپورٹر احمد منصور نے سوال پوچھنے کے دوران اپنا تبصرہ بھی جھاڑ دیا ۔ رپورٹر نے کہا کہ ‘جو شفاف الیکشن اور کرپٹ قیادت کے خلاف مہم چل رہی ہے، سر، نواز شریف کا تو تقریبا پتہ صاف ہو چکا ہے، زرداری کے خلاف بھی گھیرہ تنگ کیا جا رہا ہے ، سر تو لگے ہاتھوں عمران کا بھی کچھ کر لیں بعد میں اس ناسور نے بھی چھوڑنا نہیں ہے کسی کو’ ۔
اس سوال کے بعد سوشل میڈیا پر اس رپورٹر کو سخت تنقید کا سامنا ہے ۔ کئی افراد نے لکھا ہے کہ میڈیا کے ادارے اپنے صحافیوں کو پہلے مناسب کورس اور تربیت کریں بعد میں فیلڈ میں بھیجیں ۔ مختلف افراد نے رپورٹر کے بارے میں اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صحافی نہیں بلکہ کسی محکمہ زراعت کے تنخواہ دار ہیں کیونکہ یہ ملک کی پوری سیاسی قیادت کے بارے میں ایسی زبان استعمال کرکے فوجی ترجمان کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
http://www.pakistan24.tv/2018/07/10/14162
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/4GAUdPO.jpg
Last edited by a moderator: