شیخ رشید کیخلاف دھاندلی کے الزامات

Arslan

Moderator
راولپنڈی: الیکشن ٹریبونل راولپنڈی کے جج وامق جاویدنے سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان کی ایم این اے شیخ رشید احمد کونااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ایم این اے شیخ رشید احمدپر تنقیحات(لگائے گئے الزامات)واضع کرنے کے لیے درخواست گزار سے شہادتیں طلب کر تے ہوئے سماعت 30ستمبر تک ملتوی کر دی ۔


منگل کو الیکشن ٹربیونل راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان نے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ایم این اے شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے ۔


درخواست گزار سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان نے اپنی درخواست میں موقف اختیا رکیا کہ شیخ رشید احمد نے 2013 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی ہے۔ ان کے مطابق شیخ رشید نے اپنے بھتجیے شیخ راشد شفیق کے ساتھ ملکر متعد پولنگ سٹیشنوں پر قبضہ کر رکھا تھا۔



الیکشن کمیشن نے چار ایسے پولنگ سٹیشن میں میرے صفر ووٹ درج کیے ہیں حالانکہ کے اصل میں میرے ووٹ وہاں پر زیادہ ہیں۔ درخواس کے مطابق شیخ رشید احمد نے کا غذات نامزدگی داخل کراتے وقت جو اثاثہ جات داخل کیے ہیں وہ درست نہیں ہیں۔



ان الزامات کے تحت الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید احمد کی بیرون ملک ہونے پر وکیل سردار عبدالرازق کی آمادگی پر ایشو فریم (تنقیحات واضع) کرنے کے لیے درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ ان تمام الزامات کے ثبوت 30ستمبر تک عدالت میں پیش کریں۔

دریں اثناء الیکشن ٹربیونل نے پی پی 9سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے آصف محمود کے خلاف سابق ایم پی اے چوہدری ایاز کی انتخابی عذر داری کی درخواست پر سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی۔



source

 
Last edited by a moderator: