Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
پاکستانی شو بزانڈسٹری میں بہت سے چہرے ایسے ہیں جو اپنی بہترین صلاحیتیوں کے باعث بے حد پسند کیے جاتے ہیں اور پرستار ان کی زندگیوں سے کافی حد واقفیت رکھتے ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ یہ مشہور شخصیات تعلیمی میدان میں بھی پیچھے نہیں۔

مقبولیت کے ساتھ ساتھ مخالفت کا بھی سامنا کرنے والے حمزہ علی عباسی سی ایس ایس کے بعد سول سروس میں تھے جب انہیں اداکاری کا شوق چرایا اور انہوں نے ملازمت کو خیرباد کہہ ڈالا۔

گلوکاری کے میدان میں لوہا منوانے کے بعد مذہب کی طرف راغب ہو کر لوگوں کا دل جیتنے والے جنید جمشید مکینکل انجینئر بھی تھے۔ جنید نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ڈگری حاصل کی۔

جواداحمد بھی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل اور مکینکل انجینئرنگ کی ڈگری رکھتے ہیں۔

اپنے دور کی سپر ماڈل ونیزہ احمد ماہر نفسیات بھی ہیں۔ ونیرہ کنیئرڈ کالج لاہور کی طالبہ رہ چکی ہیں۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچانے والے فواد افضل خان باصلاحیت اداکار ہونے کے علاوہ ماڈل اور سنگر بھی ہیں ،مگر یہ بات شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ فواد کے پاس ٹیلی کام انجینئرنگ کی ڈگری ہے۔

معروف ٹی وی آرٹسٹ سمیع خان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل ہیں۔

شائستہ لودھی نے سندھ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی مگر پریکٹس نہیں کی اور اداکاری کو اپنا پروفیشن بنایا۔

چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے سے مشہور ہونے والے گلوکارعلی ظفر اب ایک اداکار کے طور پر بھی خود کو منوا چکے ہیں۔ علی ظفر نے نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس کی ڈگری لے رکھی ہے۔

اداکاری کے علاوہ میزبانی کے فرائض سرانجام دے ر روزی کمانے والے نعمان اعجاز وکالت کی ڈگری رکھتے ہیں۔ نعمان نے قائداعظم لاء کالج سے ڈگری لی۔

ہردلعزیز اور معصوم چہرہ رکھنے والی اریج فاطمہ اداکاری کا شوق رکھنے کے باعث شوبز میں آئیں، اریج بچوں کی ماہر نفسیات ہیں۔

افسانوی نقوش والے خوبرو ماڈل عمران عباس کی تعلیمی قابلیت بھی کم نہیں،عمران ایک آرکیٹیکٹ بھی ہیں۔ عمران نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی ہے۔

باصلاحیت اداکارہ اور پروڈیوسرآمنہ شیخ نے کراچی سے اے لیول کرنے کے بعد فلم اور ویڈیو پروڈکشن میں ہیمپشائر کالج نیو یارک سے ڈگری حاصل کی۔

اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نیشنل کالج آف آرٹس کی گریجویٹ ہیں۔

اداکارہ، گلوکارہ اورماڈل میشا شفیع نے بھی لاہورکے مشہورومعرودف نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس میں گریجویشن کیا ہے۔

اداکاری اور مارننگ شو کی میزبانی کے بعد فلمسازی کے میدان میں بھی قدم رکھنے والے ساحر لودھی نے یونیورسٹی آف مونٹانا سے پٹرولیم انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ سماء
https://www.samaa.tv/urdu/life-style/2016/12/613607/
https://www.samaa.tv/urdu/life-style/2016/12/613607/