QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
سونا چاندی اور دولت کا جمع کرنا


پروردگار عالم
سورۃ توبۃ کی آیۃ 35 دردناک سزا کی جو وعید ہمیں سناتی ہے، کہ وہ لوگ جو سونے اور چاندی کو جمع کرکے رکھتے ہیں اور انہیں خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے، تو ایک دن آئیگا جب اسی سونے چاندی پر جہنّم کی آگ دہکائی جائیگی اور پھر اسی سے ان لوگوں کی پیشانیوں، پہلوؤں اور پیٹھوں کو داغا جائیگا اور کہا جائیگا کہ لو یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیئے جمع کیا تھا، لو اب اپنی جمع کی ہوئی دولت کا مزہ چکھو۔

ربّ العزّت ہمیں ان دولت کے ہوس خوروں میں شامل نہ کرنا

ہمیں اپنی ہدایت، ہمّت اور وہ صبر عطا فرمانا کہ ہم تیری راہ میں
اپنا مال خرچ کرتے ہوئے تردّد نہ کریں،

مالک ہماری جان، مال، اولاد جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے سب ہی تیراہے اور تو بہت دینے والا ہے۔

مولا کریم ہمارے، ہمارے والدین، ہمارے اہل و عیال، ہمارے رشتہ داروں، اقربا اور دوستوں کے گناہوں کو معاف فرمانا اور ہم کو اپنی ہدایت اور بہترین رزق عطا فرمانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین



 

fahid_asif

Senator (1k+ posts)
Ameen. Ya Allah tera shukar ha k dunyavi maal ki taraf se to na humain ghareeb rakha ha. Ya Allah humain asi amaarat nhi chahye jis k barey main teri khuli waeedain hain.
 

Pak Zindabad

Councller (250+ posts)
Who doesn't vote has no right to criticize/complain
BADLO BUREY NIZAM KO VOTE DO IMRAN KO

Very well said.