barca
Prime Minister (20k+ posts)
اے مسٹر
پروفیسر نے کلاس میں سب سے پیچھے کھڑے نوجوان کو مخاطب کرتے ہووے کہا
یہ بتاؤ کے نیوٹن نے لا آف گریویٹی کب پیش کیا ؟
مجھے نہیں معلوم سر نوجوان نے جواب دیا
پروفیسر اچھا یہ بتاؤ زمین سورج سے کتنے سال نوری کے فاصلے پر واقع ہے ؟
پروفیسر نے ناگواری سے دوسرا سوال کیا
میں نہیں جانتا سر نوجوان نے ایک مرتبہ پھر بے نیازی سے جواب دیا
اچھا یہ بتاؤ نظریہ اضافت کسے کہتے ہیں ؟
پروفیسر نے بڑی مشکل سے غصہ ضبط کرتے ہووے پوچھا
مجھے نہیں معلوم نوجوان نے ایک بار پھر وہی جواب دیا
خدا کی پناہ اب تو پروفیسر کا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا تمھیں تو فزکس کی بنیادی باتوں کا بھی علم نہیں سکول کا بچہ بھی ان سوالوں کے جوابات دے سکتا ہے
آخر تم نے سوچ کیا رکھا ہے تم فزکس کے امتحان میں پاس کیسے ہووے
..
صاحب میں تو اس کمرے کا پنکھا ٹھیک کرنے آیا ہوں
الیکٹریشن ہوں نوجوان نے تھکے ہووے لہجے میں جواب دیا