سری لنکا مزید بھاری مقدار میں آئل اور ایندھن روس سے خریدنے کیلئے تیار

russia-oil-serilanka-prt.jpg


سیاسی اور معاشی طور پر دیوالیہ ہونے والے جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا روس سے73 ملین ڈالر کا تیل خریدنے کیلئے تیار۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکومت نے ملک کوانرجی اور پاور کے بحران سے نکالنے کیلئے ملک کی واحد ریفائنری چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے روس سے بھاری مقدار میں تیل خریدنے کا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ 90 ہزا ٹن آئل کی کھیپ لیے بحری جہاز سری لنکن دارالحکومت کولمبو کے ساحل پر ایک ماہ سے لنگر انداز تھا کیونکہ سری لنکا اس آئل کی قیمت چکانے کی سرتوڑ کوشش کررہا تھا جو کہ 7 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھی، سری لنکن حکومت پہلے سے ماسکو کے ساتھ ممکنہ براہ راست کروڈ آئل، کوئلے، ڈیزل اور گیسولین کی شپمنٹ کیلئے رابطے میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے روسی سفیر سے روسی آئل کی براہ راست سپلائی کیلئے باقاعدہ طور پر درخواست کی ہے، صرف خام تیل ہماری ضروریات پوری نہیں کرسکتا، میں پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت بھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اتحادی ممالک کی جانب سے روس پر یوکرین پر حملے کے خلاف عائد کردہ مالی پابندیوں کے باوجود سری لنکا روسی حکام سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے، روس کے ساتھ آئل کی خریداری کے معاہدہ ہونے کے بعد سری لنکا کو بھی امریکی و یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
 

imran_hosein_fan

Minister (2k+ posts)
These fucking generals can only make dramas to brainwash its people, sinf-e-aahan, apla bravo charlie blah blah, lund fauj, har waqt laitnay ko tayyar