زرتاج گل کے بھارت میں بھی چرچے، بھارتی اداکار کا مداح ہونے کا اعتراف

rkamalkh1n1.jpg


بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کمال راشد خان جوکہ کے آر کے کہ نام سے جانے جاتے ہیں ، نے حال ہی میں پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کے سیاسی بیان پر مشتمل ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔ جس کے ساتھ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں بھی ان جیسے دو، چار سیاست دان ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار کمال راشد خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ بھارت میں کوئی ان جیسی ہوشیار اور بہترین مقرر سیاستدان کیوں نہیں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1511700947252219916
کمال آر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں براہ راست زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "میڈم زرتاج گل آپ بہت ہوشیار اور بہترین انداز میں بات کرنے والی سیاستدان ہیں۔ کاش آپ جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں"
https://twitter.com/x/status/1511704081479446528
یاد رہے کہ کمال آر خان بھارتی فلم انڈسٹری کرٹیک اور اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، ماضی قریب میں ان کی سلمان خان کے ساتھ چپقلش چلتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ زرتاج گل تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے الیکشن 2018 میں حلقے کے بااثر لغاری برادران کو واضح مارجن سے شکست دی تھی۔الیکشن 2018 میں کامیابی کے بعد زرتاج گل وزیرمملکت برائے ماحولیات کے عہدے پر فائز ہوئیں۔
 
Last edited:

Back
Top