ریکور کی گئی رقم کہاں گئی؟نیب کی821ارب روپے سے زائد ریکوری کی تفصیلات جاری

7nabtafeel.jpg

نیب کی جانب سے ریکور کے گئے 821 ارب میں سے صرف 6 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کے معاملے پر چیئرمین نیب نے تمام ریجنز سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں، دوسری جانب نیب لاہور نے اس حوالے سےتفصیلات جاری بھی کردی ہیں۔

نجی خبررساں ادارے اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے نیب کی جانب سے 821 ارب روپے کی ریکوریز اور قومی خزانے میں صرف 6 ارب روپے جمع کروانے کے معاملے پر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نےتمام ریجنز کو پلی بارگین، رضاکارانہ ادائیگیوں اور دیگر ریکوریز سے متعلق تفصیلات بھیجنے کی ہدایات کی ہے، تمام نیب ریجنز سے تفصیلات موصول ہونے کے بعد رپورٹس وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیں گی۔

نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار درست ہیں،نیب نے اگست 2021 تک 794 ارب سے زائد کی ریکوریز کی ہیں، اس کے علاوہ 10ارب76 کروڑ روپے کی رقم بینک لون ریکوریز کی مد میں بھی حاصل کی ہے۔

دوسری جانب نیب لاہور کی جانب سے کرپشن کیسز میں ریکوریز کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق نیب لاہور نے مجموعی طور پر 8سو21 ملین سے زائد کی رقم ریکور کی۔

https://twitter.com/x/status/1458428238909349895
نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس دوران ان ڈائریکٹ ریکوریز کی مد میں 56اعشاریہ65ارب روپے کی رقم ان ڈائریکٹ ریکوریز کی مد میں حاصل کی۔

نیب لاہور کے مطابق تقریبا 20 کروڑ روپے کی رقم بینک ڈیفالٹرز سے بھی ریکور کی گئی ہے۔