
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ،دوسری جانب ملک میں شرح سود میں اضافے کے خدشے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں صفراعشاریہ 65 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 1روپے 13 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد گزشتہ روز 174روپے 89 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 173روپے76 پیسے کا ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1460920718921801732
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، ماہرین کا کہنا ہےمندی کی وجہ شرح سود میں ممکنہ اضافے کی خبریں ہیں۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 348اعشاریہ49 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، ایک موقع پر انڈیکس46ہزار71 پوائنٹس کی سطح تک بھی گرگیا تھا مگر یہ سطح بھی برقرار نہ رہی اور انڈیکس 46ہزار655 پوائنٹس کو چھو کر46ہزار194 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6psxgf17n.jpg