روس کے لیے یوکرین کا فضائی راستہ بند

barca

Prime Minister (20k+ posts)
روس کے لیے یوکرین کا فضائی راستہ بند


140710060906_russia_georgia_flights_640x360_afpgetty_nocredit.jpg



یوکرین نے روسی جہازوں کی جانب سے اس کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ روس نے یوکرین کو قدرتی گیس کی برآمد بھی روک دی ہے۔


روسی جہازوں پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا اعلان یوکرین کے وزیراعظم آرسینی یتسینیوک نے ٹی وی پر دکھائے جانے والے حکومتی اجلاس میں کیا۔

ادھر روسی کمپنی گیزپروم نے کہا ہے کہ اس نےیوکرین کو گیس کی برآمد روک دی ہے کیونکہ اب تک جتنی بھی رقم ادا کی گئی ہے اس کے لیے ادائیگی ہو چکی ہے۔ تاہم یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے اب گیزپروم سے مزید خریداری بند کر دی ہے کیونکہ اسے یورپ سے سستی گیس مل سکتی ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین کی جانب سے روس کے فوجی اور سویلین دونوں جہازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔وزیراعظم یتسینیوک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے اپنی فضائی حدود سے روس کی تمام ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

یوکرینی حکام کی جانب سے ایوی ایشن اتھارٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ روس کو بین الاقوامی قواعد کے تحت آگاہ بھی کر دے کہ اب وہ یوکرین کی فضائی حدود کو استعمال نہیں کر سکتا

http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151125_ukrain_russia_airspace_hk
 

Back
Top