اقتدار سے ہٹنے کے بعد جب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ روسی تیل پر پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات ہوچکے تھے اور روس پاکستان کو 30 سے 40 فیصد رعایت پر تیل دینے کو تیار تھا۔
اسے ن لیگ کے حامیوں اور عمران خان کےمخالفوں نے مذاق سمجھا اور کہا کہ پاکستان روسی تیل کا کیا کرے گا؟ پاکستان کے پاس تو روسی تیل کو ریفائن کرنے کیلئے ٹیکنالوجی بھی نہیں ہے
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے روس سے خام تیل کے پہلے مال بردار جہاز کے پاکستان پہنچنے کے حوالے سے ایک ٹویٹ کی اور کہا کہ آج میں نے قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے، روس سے رعایتی نرخوں پر خریدا گیا خام تیل کا پہلا کارگو آج پاکستان پہنچ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1667915539241398272
وزیراعظم شہبازشریف نے اسکا کریڈٹ خود کو دیدیا اور کہا کہ انہوں نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔
اس پر ایک وی لاگر ارسلان خان نے گوئبلز کا قول شئیر کیا جس میں اس نے کہا تھا کہ جھوٹ اتنا بولو کہ آخر کار سچ لگنے لگے۔۔ ارسلان خان نے کچھ لیگی حامیوں کے ماضی کے ٹویٹس بھی شئیر کئے
https://twitter.com/x/status/1667938361477136384
ماضی میں نہ صرف ن لیگ کا آفیشل چینل بلکہ ن لیگ کے کئی حامی عمرسیف،رضارومی، شزا فاطمہ خواجہ، علی معین نوازش، شہزادغیاث شیخ یہ کہتے رہے کہ پاکستان کے پاس تو روسی تیل کو ریفائن کرنیکی ٹیکنالوجی ہی نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/russianoilssha.jpg
Last edited: