دیت کی رقم میں 20فیصد اضافہ،کتنے لاکھ روپے مقرر کردی گئی؟

adial1h11h2.jpg

وفاقی حکومت نے دیت کی رقم میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے، اب دیت کی رقم 81 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستان پینل کوڈ 1860 کے تحت دیت کی رقم میں 20 فیصد اضافہ کرکے 81 لاکھ 3 ہزار955 روپے مقرر کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی سی کی دفعہ 323 کی شق 2 کے تحت دیت 30ہزار 630 گرام چاندی کے برابر کی رقم ہونی چاہیے، مقرر کردہ رقم اسی حساب سے مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 2022-23 میں دیت کی رقم 43لاکھ سے زائد تھی جس میں 2023-24 کے دوران 56 فیصد اضافہ کیا گیا اور دیت کی رقم کو 67لاکھ 57ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ایک دوسرا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع کو کم کردیا گیا ہےاور اب نئی شرح منافع 13اعشاریہ 97 فیصد ہوگی۔
 
M_Shameer

Senator (1k+ posts)
دیت کا قانون نہایت ہی بیہودہ قانون ہے جو ہمیشہ ظالم اور قاتل کے فائدے میں جاتا ہے۔ اس قانون کو کب کا گٹر میں پھینک دینا چاہئے تھا، مگر پاکستان میں یہ ابھی تک چلا آرہا ہے۔ مطلب 81 لاکھ روپے ہیں تو کسی کو بھی قتل کرو ، پیسہ اس کے رشتے داروں کے منہ پر مارو اور موج کرو۔
 
khan1953

Minister (2k+ posts)
دیت کا قانون نہایت ہی بیہودہ قانون ہے جو ہمیشہ ظالم اور قاتل کے فائدے میں جاتا ہے۔ اس قانون کو کب کا گٹر میں پھینک دینا چاہئے تھا، مگر پاکستان میں یہ ابھی تک چلا آرہا ہے۔ مطلب 81 لاکھ روپے ہیں تو کسی کو بھی قتل کرو ، پیسہ اس کے رشتے داروں کے منہ پر مارو اور موج کرو۔
That’s why these societies are fucked up
 
Back
Top