دھمکی آمیز خط سے پہلے فون کال بھی آئی تھی، شاہ محمود قریشی کا انکشاف

smq11.jpg


تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ دھمکی آمیز خط سے پہلے ایک فون کال بھی موصول ہوئی تھی۔

نجی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ ایک ملک سے دورہ روس نہ کرنے کیلئے کال آئی تھی کہا گیا کہ عمران خان کو کہیں روس کا دورہ نہ کریں۔


مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ امریکی مشیر قومی سلامتی نے پاکستانی ہم منصب کو کال کی تھی امریکا کو سمجھایا عمران خان دورے سے یوکرین کا تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عمران خان کے دورہ روس میں عسکری قیادت کی مشاورت شامل تھی۔

سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ عمران خان بطور وزیراعظم عسکری قیادت کی رضامندی سے ہی روس گئے تھے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی گئی ہےعدم اعتماد ابھی پیش ہی نہیں ہوئی تھیں انہیں کیسے معلوم تھا یہ بھی کہا گیا کہ آئندہ حکومت پر نئے تعلقات منحصر ہوں گے، شاہ محمود نے کہا کہ اس کا مطلب عدم اعتماد کی تمام پلاننگ کا اس ملک کو پہلے سے پتہ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1511416210600124423
سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یہ خط حقیقت پر مبنی ہے جعلی نہیں جو غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں وزارت خارجہ کے لوگ من گھڑت کام نہیں کریں گے ہمارے سفیر پر بھی من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں سفیر کو فی الفور برسلز بھیجنےکی بات انتہائی نامناسب ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کے تبادلے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس سفیر کو برسلز بھیجنا معمول کا تبادلہ تھا اس کو حالیہ معاملے سے جوڑنا درست نہیں ہے۔

 

Back
Top