[h=1]پشاور دھماکا حکومت کے مفاہمتی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے،خواجہ سعد رفیق[/h]
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا حکومت کے مفاہمتی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے، گرجا گھر پر بزدلانہ حملے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان کے لئے کسی بھی مذہب یا مسلک کی عبادت گاہ قابل احترام ہے۔ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پشاور کے گرجا گھرمیں وحشیانہ اورخوفناک حملہ کیا گیا، اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پشاور میں ہونے والا دہشتگری کا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اس کا مقصد حکومت کے مفاہمتی عمل کو سبوتاژ کرناہے۔
دہشتگردی کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت خیبرپختونخواحکومت کی ہر ممکن معاونت کرے گی
http://www.express.pk/story/177987/