حبا فواد نے شوہر سے ملاقات نہ کروانے کا الزام اپنے دیور پر لگا دیا

fauskag111.jpg

حبا فواد نے شوہر سے ملاقات نہ کروانے کا الزام اپنے دیور پر لگا دیا۔۔سب فیصل چوہدری کے کہنے پر ہو رہا ہے، بھائی اور بھتیجوں کا حق مارنے والوں سے پوچھنا چاہیے: حبا فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی آئی فواد احمد چوہدری کی بیوی حبا چودھری کی طرف سے شوہر سے ملاقات نہ کروانے کا الزام اپنے دیور فیصل چوہدری پر لگا دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر فواد احمد چودھری کی بیوی حبا چودھری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: عدالت میں آج ان کے شوہر فواد چودھری کو پیش کرنے کے بعد پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا ہے لیکن میری ان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

انہوں نے اپنے دیور پر عائد الزام کیا کہ میری کل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میرے شوہر سے ملاقات نہ ہونے کے ذمہ دار ان کے بھائی اور میرے دیور فیصل چوہدری ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ عدالت میں آج ان کی پیشی سے پہلے مجھے یا میری بیٹیو ں کو کوئی اطلاع ہی نہیں دی گئی، یہ سب فیصل چوہدری کے کہنے پر ہو رہا ہے، بھائی اور بھتیجوں کا حق مارنے والوں سے پوچھنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1733448842807312843
اس پر ثاقب بشیر نے کہا کہ عدالت میں دونوں بھائیوں سے آج میری ملاقات ہوئی ایک نے دوسرے کا کیس بھرپور انداز میں لڑا کیس سے پہلے بعد میں مشاورت بھی کر رہے تھے تیسرا بھائی بھی ادھر ہی تھا مجھے تو وہاں کہیں کچھ نظر نہیں آیا بلکہ پہلے فواد چوہدری کو پنڈی کی کسی عدالت کی پیش کرنے کی اطلاع ملی پھر اسلام آباد کچہری پیش کرنے کی اطلاع ملی

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل چوھدری بھی پنڈی اسلام آباد کے درمیان دوڑ میں تھے میرا خیال ہے فیملی معاملات ڈسکس کرنے کا فورم سوشل میڈیا نہیں ہے
https://twitter.com/x/status/1733558870931292448
ایک اور سوشل میڈیا صارف یاسر خان نے ان کے بیان پر ردعمل میں لکھا کہ: فیصل چوہدری سمجھدار انسان ہیں اور فواد چوہدری کے بھائی بھی ہیں، فیصل چوہدری قانونی مسائل اور صورتحال کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ میرے خیال میں حبا چوہدری کو ایسے تبصروں سے گریز کرنا چاہیے اور بہتر ہے کہ فواد چوہدری کو ہمت دی جائے تاکہ وہ بہادری اور صبر سے اس فاشزم کا مقابلہ کر سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1733455239645134957
حبا فواد چودھری نے یاسر خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ: ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں ہمیں بتایا جائے کہ فواد چوئی صاحب کے کیس میں ہو کیا رہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1733455979100922070
 

Back
Top