جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، ایک ہی خاندان کے متعدد افراد شہید

15wzzirirdrroenaatck.png

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا تنگی بدین زئی میں ڈرون حملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے متعدد فراد شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جس پر سیاسی، صحافی وسماجی رہنماﺅں کی طرف سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا: مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر تحصیل لدھا تنگی بدین زئی میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد ،جن میں بچے بھی شامل ہیں شہید ہو گئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ: حکومت کا موقف ہے کہ یہ گھر میں موجود باردود کا دھماکہ تھا جبکہ پشاور کے صحافی اور مقامی لوگوں کا موقف ہے کہ یہ ڈرون حملہ ہے! حکومت اگر یہ چیلنج کرتی ہے کہ یہ ڈرون حملہ نہیں ہے تو پشاور اسلام آباد کے صحافیوں کو اس مقام کا دورہ کروا دیں۔ حکومت بتائے کہ یہ ڈرون حملے کون اور کس کی اجازت سے کر رہا ہے؟ جنوبی شمالی وزیرستان بالخصوص اور خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع بالعموم بدترین بدامنی کی لپیٹ میں ہیں۔

انہوں نے لکھا: سیاسی، سماجی لیڈر، عوام، خواتین بچے کوئی بھی محفوظ نہیں! پولیس ، ایف سی، فوج انٹیلی جنس ایجنسیوں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی موجودگی کے باوجود یہ سب کچھ ہو رہا ہے جو ان کی مکمل ناکامی ہے، بے گناہ معصوم عوام کا خون مسلسل بہایا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا کی عوام اپنی سرزمین پر بہنے والے اس خون اور اس بدترین قتل و غارت گری کے خلاف خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1790305285027860553
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آصف خان نے ایوان میں ڈرون حملے کے حوالے سے ایوان میں اظہار خیال بھی کیا۔ سینئر صحافی محمد فہیم نے آصف خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: وزیرستان میں آج صبح ڈرون حملہ ہوا، پانچ افراد شہید ہوئے، اس ڈرون حملے کی تحقیقات ہوں کہ کس نے یہ حملہ کیا؟

انہوں نے لکھا: یہ ڈرون افغانستان سے ہوا؟ یہ ہمارے سکیورٹی اداروں نے کیا؟ یا کروز میزائل کہیں سے آگیا؟ اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے! ہمیں بتایا جائے کون بناتا ہے یہ دہشتگرد؟ کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں؟ پی ٹی آئی کے آصف خان کا ایوان میں اظہار خیال!

https://twitter.com/x/status/1790366921919013274
https://twitter.com/x/status/1790458475421614113
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافی کاشف کوکی خیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر خبر دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کی پولیس کی طرف سے تصدیق کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں نے بھی بتایا ہے کہ رات کے 4 یا 5 بجے کے قریب ڈرون حملہ ہوا لیکن یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ کس نے کیا؟

https://twitter.com/x/status/1790280104050114922
مشاہد داور نامی سوشل میڈیا صارف نے ڈرون کا ملبہ دکھاتے ہوئے شہریوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: جنوبی وزیرستان ڈرون حملے کا ملبہ میڈیاوالے دیکھ لیں، واضح رہے کہ گزشتہ رات علاقہ تنگی بدین زئی میں ڈرون حملہ میں گھر کے سارے خواتین اور بچوں کو شہید کر دیا گیا! ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، اگر اس گھر میں دہشتگرد تھے تو گھر کو مسمار کر دیتے یا اسی دہشتگرد کو مار دیتے، خواتین اور بچوں کا کیا قصور۔۔۔؟

https://twitter.com/x/status/1790295105015878047
روئیداللہ فیض نے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: گزشتہ رات اپر جنوبی وزیرستان تحصیل لدھاگاوں تنگی بودین زائ.میں ڈرون حملہ ہوا ہے حملے میں دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے سارے افراد شہید ہو چکے ہیں! یاد رہے کہ یہ لوگ گرمیاں گزارنے کے لئے کچھ ہی دن پہلے شہری علاقے سے اپنے گاﺅں منتقل ہوگئے تھے، شہیدہونے والوں میں شعیب نامی یہ بچہ بھی شامل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1790272882280444260
معراج خالد وزیر نامی صحافی نے ڈرون حملے میں تباہ ہونے والے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: اپر جنوبی وزیرستان تنگی بدین زئی میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہوئے ہیں، شہید ہونے والے میں بانوت خان، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں!

https://twitter.com/x/status/1790371123625857360
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
وزیرستان غزہ ہے وزیری فلسطینی مسلمان اور شاید جس نے حملہ کیا وہ فوج اسرائیلی فوج ہے
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
7 lac maderchod soor fouj ko $$$$$ chahie.. musharaf ki amreeki jang k baad $$$ ki kafi shortage ho gayi hai.. ab $$$ k hasol k liye phir se khon ki holi keli jaye gi..
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کیا عاصم منیر نے امریکہ کو پاکستان میں دو اڈے دئے ہیں تاکہ وہ پاکستانی مسلمانوں کو شہید کرسکے ڈرون حملوں کی مدد سے حملے کرنے کے لئے کیا جرنیلوں نے اڈے دئے ہیں ؟
صحافی کہاں ہیں ؟
انویسٹیگیٹرزکہاں ہیں؟
سچ کون ڈھونڈے گا ؟
 

Back
Top