
تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کیخلاف سرکاری زمین فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے علیم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا،علیم خان پر جعل سازی اور دھوکہ دہی سے سرکاری زمین فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج لیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1589167690081775617
علیم خان کی کمپنی کے دیگر حصہ دار بھی مقدمہ میں ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،مقدمہ میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے شفقت نیاز بھی شریک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1589179069647949824
ایف آئی آر کے متن میں دعویٰ کیا گیا کہ علیم خان نے سرکاری اراضی جعلی لیٹرز کے ذریعے فروخت کی ہے۔