
پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے عہدیداران نے نجی خبررساں ادارے جیونیوز کی چینی کی قیمتوں سے متعلق خبر کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے آج ایک رپورٹ نشر کی جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جاتے جاتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرگئی ہے جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے سے بڑھ کر 9 روپے اضافے کے بعد 94 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اس خبر کے حوالے سےتحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے جعلی خبر قرار دیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، ای آر پی سسٹم کے نفاذ کےبعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مرتب رکھنے کے اہل ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513916435487100929
انہوں نے مزید کہا کہ قومی شناختی کارڈ پر یوٹیلیٹی اسٹور سے خریداری کرتے ہوئے کچھ حد بندیاں قائم کی گئی ہیں جس کے مطابق آٹا 40 کلو،گھی 5 کلو اور چینی 5 کلو خریدی جاسکتی ہے اور اس سے زائد مقدار میں خریداری کرتے ہوئے مارکیٹ کے ریٹس لاگو ہوں گے۔
تحریک انصاف کے دور حکومت میں ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی اس خبر پر اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ پہلی بار یوٹیلیٹی اسٹورز آٹو میٹڈ ہوئے ہیں جس سے اب ان کا غلط استعمال رک جائے گا،اور اب مستحق لوگوں کو صرف سبسڈائزڈ ریٹس پر سامنا ملے گا۔
https://twitter.com/x/status/1513933797200482314
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک چینی کا سوال ہے تو ہول سیل مارکیٹ میں3 دن پہلے تک چینی کی قیمت 80 روپے فی کلو تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hammadi1hh1121.jpg