توشہ خانہ کیس:الیکشن کمیشن نے فوجداری مقدمہ کیلئےریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا

3ecpkhan%20toskgfjdari.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کیلئے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوادیا گیا ہے، ریفرنس الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن137،167 اور 170 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ کو ریفرنس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتےہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دیتےہوئے ان کے خلاف فوجداری کے تحت کارروائی کرنے کاحکم بھی دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنےفیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، انہیں جھوٹا بیان جمع کروانے پر آرٹیکل 63ون پی کے تحت انہیں نااہل قرار دیا ، عمرا ن خان کو مس ڈکلیریشن کا مرتکب قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر غلط گوشوارے جمع کروائےاور ملنے والے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے نا ہی 2018-19 میں تحائف کی فروخت سےحاصل کردہ رقم بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔