
سینئر صحافی و تجزیے کار نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں چھوٹے شہروں سے 30-25 لوگ اور بڑے شہروں میں 500-400 سے زیادہ لوگ نہیں نکل رہے.
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایک بیانیہ بنایا جا رہا کہ نجانے کتنا لوگوں کا سمندر ان کے کہنے پر نکل کر باہر آ رہا ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ ان کی کال پر چھوٹے شہروں سے 30-25 لوگ اور بڑے شہروں سے 500-400 لوگ نکلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک آدھی جگہ پر ممکن ہے کہ لوگ ان کے کہنے پر نکل بھی آئے ہوں مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ بڑی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور اس کا حصہ کچھ صحافی دوست بھی بنے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514427567625105412
انہوں نے کہا کہ پہلے نمبر پر تو ایسا نہیں ہو رہا اور اگر ہو بھی رہا ہے تو صرف بڑے شہروں میں کچھ لوگ نکلتے ہیں۔
نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں وہ تصاویر شامل ہیں جن کو فوٹوشاپ کی مدد سے جعلسازی کر کے بنایا گیا ہے۔ شیخ رشید نے فوٹو شاپ سے پہلے کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اس میں نظر آ رہا تھا کہ 4000-3000 لوگ جمع ہو گئے ہیں۔
ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ اگلی بار اتنے لوگ بھی نکل آئیں تو میں ان کو مان جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ان کے ساتھ جذباتی ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ شاید کوئی واقعی سازش ہو گئی ہے اور ویسے بھی اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کر رہے۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ جب ووٹنگ ہوتی ہے تو تب پتہ چلتا ہے کہ کون کتنا مقبول ہے یا کون لیڈر ہے اور کون نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/najam111.jpg
Last edited by a moderator: