تحریک انصاف کا جھنڈا قومی خطاب کی توہین

shami11

Minister (2k+ posts)
چل اس بار چھوڑ دیتا ہوں پر اگلی باری پاکستان کا جھنڈا لگا کر قومی خطاب کرے

نہی ہو تو ن لیگ سے لے لو ان کو کافی ایکسپیرینس ہے قو می خطاب کرنے کا

محترم بھائی، پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں پاکستانی جھنڈے ہوتے ہیں، آزاد کشمیر کا جھنڈہ ہوتا ہے، قومی ترانہ بجایا جاتا ہے، لیڈران کی تقریر میں ہمیں کسی قسم کا قومی یا لسانی تعصب دیکھنے کو نہیں ملتا_ پنجابی، پختون، سندھی، بلوچ اور مہاجر سب پاکستانی شریک ہوتے ہیں_

آپ کی تنقید جائز ہے لیکن آج عمران خان نے جس طرح پوری قوت سے اتنے اہم ایشو کو سمجھانے کی قوم کو بھرپور کوشش کی ہے اس پر داد دینا تو بنتی ہے_ کیا عمران خان کی کوئی ذاتی دشمنی ہے یا اقتدار میں آ کر وہ اپنے بچوں یا خاندان کو کوئی فائدہ پہنچانا چاہتا ہے؟

Ibroo

Councller (250+ posts)
Re: پاکستان کا پرابلم

hamry patwari Bhai andhy ,behry or goongy ho chuke hain.
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا بھر میں ورکرز اور آئیکتیوسٹس کی ٹریننگ ہوتی ہے اور وہ لوگوں کو سڑکوں پر موقع پر نکالتے ہیں جیسا کہ آئس لینڈ میں لوگوں نے استعفیٰ لے کر اپنا احتجاج ختم کیا
پاکستان میں تو کسی کو ایک ریلی نکالنے کی بھی توفیق نا ہو سکی

جناب لیڈرز کے بغیر جب عوام سڑکوں پر بے ہنگم نکلتی ہے تو بجائے کوئی فائدہ ہونے کے الٹا نقصان ہوتا ہے_ ہمارا لٹریسی ریٹ تو سب کے سامنے ہی ہے اوپر سے اخلاقیات کے کیا ہی کہنے_ ابھی حالیہ اسلام آباد دھرنوں کے دوران بھی کوئی لیڈرشپ دیکھنے کو نہیں ملی_ باقی ریلیز نکل رہی ہیں چھوٹے لیول پر بڑے شہروں میں_

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
چل اس بار چھوڑ دیتا ہوں پر اگلی باری پاکستان کا جھنڈا لگا کر قومی خطاب کرے

نہی ہو تو ن لیگ سے لے لو ان کو کافی ایکسپیرینس ہے قو می خطاب کرنے کا

بس یہی ایک مسئلہ رہ گیا ہے پاکستان کا

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)

پھر اسے قومی خطاب کہنے کی کیا ضرورت ہے اسے تحریک انصاف کے لیڈر کا اپنے چاہنے والوں سے خطاب کہنا چاہئیے

Clearly this address wasn't addressed to you. So why are you wasting your breath? Go back to the rat hole of PMLN, do you think we care!!!
 
gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)
QUOTE=شاہ شطرنج;3894601]
2559Gilani------608.jpg

nawaz-pakistan_9-21-2013_119263_l.jpg

کبھی قومی خطاب میں قومی جھنڈے کے علاوہ کوئی اور جھنڈا استعمال نہیں ہوتا
[/QUOTE]

eik farishta key pic key neechey eik shaitan baitha hai

What an insult to Quaid-e-Azam
 
Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)

جناب لیڈرز کے بغیر جب عوام سڑکوں پر بے ہنگم نکلتی ہے تو بجائے کوئی فائدہ ہونے کے الٹا نقصان ہوتا ہے_ ہمارا لٹریسی ریٹ تو سب کے سامنے ہی ہے اوپر سے اخلاقیات کے کیا ہی کہنے_ ابھی حالیہ اسلام آباد دھرنوں کے دوران بھی کوئی لیڈرشپ دیکھنے کو نہیں ملی_ باقی ریلیز نکل رہی ہیں چھوٹے لیول پر بڑے شہروں میں_

ورکر لے کر نکلتے ہیں جلسے جلوس لیڈر نہیں جلوسوں کو سمجھنے بجھانے کی ذمہ داری ان کے بڑوں کی ہوتی ہے جو ورکروں کی صورت میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں . تحریک انصاف میں بھی ورکروں کی کوئی قدر نہیں ٹاپ لیڈر شپ پر بیٹھے لوگ کسی اور کا اکتیوزم برداشت نہیں کرتے پرجوش کارکن فیض چوہان کی صورت نشان عبرت بن جاتے ہیں . تمہارا حال بھی ایسا ہی ہو گا
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
Clearly this address wasn't addressed to you. So why are you wasting your breath? Go back to the rat hole of PMLN, do you think we care!!!

عمران خان صاحب آپ کا ہوم ورک بہت کمزور ہے

آپ قوم سے خطاب کر رہے تھے لیکن قوم تو موجود ہی نہیں
ہم سب تو انفرادی درباری ہیں

مفاد پرست ٹولہ ہیں ہم

ایم این اے ایم پی اے کے در کے گدا ہیں ہم

ہمیں قوم بن لینے دیجئے پھر آپ خطاب کیجئے گا

سو سال بعد آنا جی

;)​
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

ورکر لے کر نکلتے ہیں جلسے جلوس لیڈر نہیں جلوسوں کو سمجھنے بجھانے کی ذمہ داری ان کے بڑوں کی ہوتی ہے جو ورکروں کی صورت میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں . تحریک انصاف میں بھی ورکروں کی کوئی قدر نہیں ٹاپ لیڈر شپ پر بیٹھے لوگ کسی اور کا اکتیوزم برداشت نہیں کرتے پرجوش کارکن فیض چوہان کی صورت نشان عبرت بن جاتے ہیں . تمہارا حال بھی ایسا ہی ہو گا

ایک طرف سیاسی جماعت پر الیکٹرون مائیکروسکوپ پر تنقید اور دوسری طرف ایک سیاسی کارکن کو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ_ کیا یہ کھلا تضاد نہیں جناب

:crazy:​
 
Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)

ایک طرف سیاسی جماعت پر الیکٹرون مائیکروسکوپ پر تنقید اور دوسری طرف ایک سیاسی کارکن کو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ_ کیا یہ کھلا تضاد نہیں جناب

:crazy:​

جس جماعت میں ذاتی پسند نا پسند میرٹ پر حاوی ہو تو وہاں نظریاتی لوگوں کی کوئی قدر نہیں ہوتی
 
HORUS

Chief Minister (5k+ posts)
look at the flags on the right side

Flag of the Prime Minister of Pakistan

61ypW6NBT7L._SX450_.jpg

Flag of President of Pakistan

pk-pres2.gif

Since Imran Khan is neither the PM or the President so isnt it fair that Imran Khan uses the flag of this party???

2559Gilani------608.jpg

nawaz-pakistan_9-21-2013_119263_l.jpg

xin_302010504072073482445.jpg

کبھی قومی خطاب میں قومی جھنڈے کے علاوہ کوئی اور جھنڈا استعمال نہیں ہوتا
 
Abdul jabbar

Minister (2k+ posts)

قوم کا مطلب ہے
ہر پارٹی ، ہر قبیلے اور ہر زبان کا انسان
تحریک انصاف کا جھنڈا لگانے کا مطلب ہے صرف اور صرف تحریک انصاف
یہ قومی خطاب کی توہین ہے یا تو اسے قومی خطاب نہ کہو یا پھر یہ بات ماں لو کہ تحریک انصاف کا جھنڈا قومی خطاب میں غلط ہے
عزیزم،قوم کے بارے آپ کی تشریح بالکل درست ہے،
قوم سے خطاب کرنے کا حق قومی لیڈر ہی کا ہوتا ہے،اور قوم کا لیڈر کون ہوتا ہے؟ وہ جو خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو اگر قوم اس کے سر پر مخصوس مدت کے لئے سرداری کی پک رکھ دیتی ہے تو وہ اپنی پارٹی سمیت ساری ہی پارٹیوں، قبیلوں کا لیڈر بن جاتا ہے۔ وہ وزیر اعظم کہلائے یا صدر مملکت سارا ملک ہی ان کے لئے ایک جیسا ہوتا ہے۔سیاسی مخالفت کے باوجود ساری ہی جماعتیں اس کی سپرمیسی تسلیم کرتی ہیں یا انہیں تسلیم کرنا پڑتی ہے۔ سو جب وہ خطاب کرتا ہے تو اپنی پارٹی سے نہیں کرتا پورے ملک کے عوام سے خطاب کرتا ہے۔اسی لئے اسے قومی خطاب کہا جاتا ہے۔
خان صاحب یا پی ٹی آئی کو بدقسمتی سے عوام نے اپنے اعتماد سے نہیں نوازا، اس لئےعوام کی اکثریت کے نمائندہ تو وہ ہیں نہیں۔وہ تو اپوزیشن لیڈر بھی نہیں ہیں۔ساڑھے چار کروڑ ووٹروں میں ستر لاکھ کی نمائندگی اور پونے چار کروڑ لوگوں کے انہیں اس منصب کے لئے نا اہل قرار دینے کی بنا پر وہ پوری قوم کے نمائندے کیسے کہلوا سکتے ہیں۔چونکہ قوم کی اکثریت کے نمائندہ نہ ہونے کی بنا پر مخالف سوچ رکھنے والے عوام پر کوئی فرض نہیں کہ ان کی باتوں کو قومی لیڈر کی بات سمجھ کر سنیں۔ہاں ان کی پارٹی پر لازم ہے کہ اپنے لیڈر کی بات بغور سنے۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر وہ اپنے خطاب کو قومی خطاب کہنے پر کیوں مصر تھے، تو میرے عزیز،یہاں ان کی قوم سے مرادنیشن نہیں۔ہمارے ملک میں قوم کے لفظ کو بہت چھوٹے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے کہ ذات، برادری،اور اسی طرح قوم، ۔ لوگ ایک دوسرے کے بارے جاننے کی کوشش میں یہ بھی پوچھتے ہیں، تمہاری قوم کیا ہے اور جواب میں کوئی، جاٹ، کوئی راجپوت اور کوئی کچھ اور بتا دیتا ہے۔سیاست کرنے کے لئے تو مہاجر قوم بھی بنا لی گئی ہے تو شاید خان صاحب کے لئے قوم سے مراد پی ٹی آئی کی کمیونیٹی ہی ہو سکتی ہے۔ اس سوچ کی عکاسی ان کے پیروکاروں کی سوشل میڈیا پرتحریروں سے بھی ہوتی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی کے سوا کسی پاکستانی کواہمیت دینا تک گوارا نہیں کرتے۔ ان کی نظر میں پی ٹی آئی کے سوا تمام لوگ یا تو پٹواری ہیں،یا جاہل،اجڈ گنوار،اور قابل نفرت پینڈو ۔
سو ان کا خطاب سو فیصد اپنی قوم سے تھا۔اور ان کی قوم کے لئے پاکستان کے پرچم سے زیادہ قابل احترام شایدان کا اپنا پارٹی جھنڈا ہے۔
چنانچہ ان پر پارٹی جھنڈے کے سائے میں خطاب پر کوئی فتوا صادر نہیں کیا جا سکتا
۔
 
Last edited:

Back
Top