
رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2022 الیکشن کا سال ہے یہ انتخاب 7 ماہ بعد ہو جائے یا 13 ماہ بعد الیکشن تو ہونا ہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جس شہر میں جلسہ کرے گی، وہاں اس سے بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تاریخ طے کر لیں ہم تیار ہیں۔
عام انتخابات کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے، جس طرح سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں 7 ماہ چاہئیں، انتخابات 7 ماہ بعد ہوں یا 13 ماہ بعد ہوں الیکشن تو ہونے ہیں۔
نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مسلم لیگ پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ کابینہ ایک دو روز میں طے ہو جائے گی۔ دوسری جانب ن لیگ کے خرم دستگیر بولے معیشت اور خارجہ پالیسی کی صورتحال میں بہتری آئی تو حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ورنہ نومبر یا دسمبر میں انتخابات کرائے کرا دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1513951714285604868
یاد رہے کہ دوسری جانب تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دیکر ملک میں فوری انتخابات کرانے کا فیصلہ اور مطالبہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-sqan11.jpg