
عرب خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق الجزائر شہر میں گھر سے دور ملازمت کرنے والے 3 بھائی گھر واپس پہنچے تو دیکھا کہ ان کی بیمار ضعیف ماں پڑوسیوں کے رحم وکرم پر ہے جو اسے نہلا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گھر آکر ماں کی یہ حالت دیکھنے والے تینوں بھائیوں نے اپنی بیویوں سے پوچھا کہ ان کی موجودگی کے باوجود پڑوسی ان کی ماں کو کیوں نہلا رہے ہیں جس پر ان کی بیویوں نے ساس کی خدمت سے صاف انکار کر دیا۔
پوچھ گچھ سے شروع ہونے والا یہ معاملہ اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ تکرار کے بعد تینوں بھائیوں نے بیک وقت اپنی بیویوں کو طلاق دے کر فارغ کر دیا۔
مقامی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بیمار خاتون کی تیمارداری کیلئے اس کی بیٹی دوسرے شہر سے آیا کرتی تھی مگر کچھ عرصہ سے اس کا شوہر کینسر میں مبتلا ہو گیا تھا جس وجہ سے وہ بھی نہیں آ سکی۔
لڑکوں نے گھر پہنچ کر ماں کی حالت دیکھی تو اپنی بیویوں سے کہا کہ وہ اسے نہلا کر صاف کپڑے پہنائیں مگر انہوں نے انکار کرتے ہوئے پڑوسیوں کو اسے نہلانے کا کہہ دیا اور خود سو گئیں جس کے بعد معاملہ طلاقوں پر ختم ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/divoce-kuwit.jpg