بھارت میں پاکستانی سفارت کار کے ملازم کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

12saagraslaikjzmkajshs.png

بھارتی دارالحکومت دہلی میں تعینات پاکستانی سفارت کار کے باورچی کے خلاف گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نظام الامور سعد احمد وڑائچ کے گھر میں ملازمت کرنے والی بھارتی خاتون نے دہلی کے تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں 28 جون کو پاکستانی سفارت کار کے 54 سالہ باورچی منہاج حسین کے خلاف جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

فروری میں نئی دہلی پہنچنے والے منہاج حسین کو اس واقعہ کے بعد وطن واپس بھجوادیا گیا تھا، تاہم پولیس اس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے، الزام عائد کرنے والی خاتون نے چند ماہ سفارت کار کے گھر میں کام کیا اور اسے اس دوران رہائش کیلئے سفارت کار کے گھرمیں ہی ایک سرونٹ کوارٹر دیا گیا۔

اس دوران منہاج حسین سرکاری طور پر فراہم کردہ رہائش گاہ میں مقیم تھا، متاثرہ خاتون کے مطابق فروری میں بھارت آنے کے بعد منہاج حسین اسے مسلسل پریشان کررہا تھا جس کے بعد اس نے اس بارے میں پاکستانی سفارتکار سعد احمد وڑائچ کو بھی آگاہ کیا تھا جس کے بعد سعد احمد وڑائچ نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں منہاج حسین کو پاکستان واپس بھجوادیا۔

اس واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے متاثرہ خاتون سے ملازمت چھوڑنے کیلئے 30 جون تک کی ڈیڈ لائن دی ، منہاج عید کی چھٹیوں میں واپس آکر دوبارہ سفارت کار کے گھر پر کام شروع کرچکا تھا جس پر متاثرہ خاتون نے تلک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا، سرکاری پاسپورٹ اور سفارتی عملے کے ویزے پر بھارت جانے والے منہاج کو 30 جون کو ایک بار پھر واپس بھجوادیا گیا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
شاید وہ ملازمہ انڈین سپائی ایجنسی کی کوئی انڈر کور ہوگی اور یہ منہاج پاکستانی ایجنسی کا ؟
 

Back
Top