
بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان طے میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
گری راج سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرد تعلقات کی بنیاد بنا کر میچ منسوخی کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے بھارتی منسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات ایسے نہیں ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کسی میچ میں آمنے سامنے ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس وقت بالکل اچھے نہیں ہیں۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گری راج سنگھ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ہونے والے پاک بھارت میچ کو کسی اور سوچ اور نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
گری راج سنگھ کی جانب سے اس مطالبے کی 2 اور بھارتی وزراء نے حمایت کی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے، اگلے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایک ہائی وولٹیج میچ شیڈولڈ ہے جو24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8giti.jpg