Bawa
Chief Minister (5k+ posts)
شکریہ باوا جی ...یہ ہی میرا اصول ہے ..پیمانہ قرآن ہے ..اس کی تعلیم سے متصادم ہر حدیث نا قابل قبول ہے ..میں سنی سنائی بات نہیں کرتی ..میں نے ایسی احادیث صحیح بخاری میں پڑھی ہیں جو صریح توہین رسالت میں آتی ہیں .اس کی رو سے مجھے اپنا نبی الله کا گستاخ،اور نا فرمان نظر آتا ہے ...جس کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ..قرآن کہتا ہے کہ میرا یہ نبی اپنی مرضی سے نہ کچھ کہتا ہے نہ کرتا ہے ..حدیث میں نبی من مانی کرتا نظر آتا ہے ..میرا اپنا خیال یہ ہے کہ یا تو لوگوں نے صحیح بخاری پڑھی ہی نہیں ہے اسے بھی قرآن کی طرح طاق میں سجایا ہوا ہے .اور جس نے پڑھی بھی ہے وہ ایک ہی بات کہتا ہے کہ میں نہیں جانتی ،،شیخ بتائے گا اس کے اندر چھپا مطلب ،،ایسے لوگوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے جو صحیح بخاری کو صحیح ثابت کرنے کے لئے میرے نبی کو غلط ثابت کرتے ہیں .
پس نوٹ .....اگر کسی کو میری اس رائے سے اختلاف ہو تو اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا نکتہ نظر بیان کر سکتا ہے .
نادان جی - آپ ٹھیک کہتی ہیں
ان حدیث اکٹھی کرنے والوں نے جہاں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں ہمیں کچھ معلومات فراہم کی ہیں وہیں اسلام کے دشمنوں کو اسلام پر بھونکنے کا مواد بھی فراہم کیا ہے
پھر حکمران اور دوسرے طبقوں نے بھی اپنے مخصوس مقاصد کیلیے ان احادیث میں رد و بدل کروایا
آپ نے شاید تاریخ طبری نہیں پڑھی ہوگی. جتنا گند اس تاریخ نے مچایا ہے وہ بھی کسی نے نہیں مچایا ہوگا
ان غلط احادیث اور غلط تاریخیں لکھنے والوں نے اسلام کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ہے