بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے (India)

Imran Siddiqi

Minister (2k+ posts)
بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

150706103426_pregnant_women_baby_bump_640x360_gettyimages.jpg

بھارت کی سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں غیر شادی شدہ ماؤں کو بچے کا سرپرست بننے کی اجازت دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سرپرستی کے لیے والد کا
نام دینا ضروری نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے ججوں کا کہنا ہے کہ اگر ماں بچے کے والد کا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتی تو اس سلسلے میں باپ کی مرضی ضروری نہیں ہے۔
پیر کو دیے گئے عدالت کے اس فیصلے کے بعد اس بارے میں سابق فیصلے منسوخ ہو گئے ہیں، جن کے تحت ماں کو بچے کا قانونی سرپرست بننے کے لیے والد کی اجازت ضروری تھی۔

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیموں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ’مثبت قدم‘ قرار دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سنایا، جس میں دارالحکومت دہلی کی ایک ماں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ بچے کے باپ کو مطلع کیے بغیر اُسے بچے کا ’قانونی سرپرست‘ بننے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اُس کا شوہر بچے کے پیدائش کے بارے میں نہیں جانتا۔
اس سے قبل دلی ہائی کورٹ اور ذیلی عدالتوں نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ماں کو بچے کا سرپرست بننے کے لیے والد کا نام ظاہر کرنا ضروری ہے۔

لیکن سپریم کورٹ کے ججوں نے کہا کہ ’باپ کا نام ظاہر کرنے کے لیے اصرار کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘ اور بن بیاہی ماؤں کے معاملے میں ’اُن کا اپنا نام ہی کافی ہے۔‘

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سراہا ہے۔
150706103604_tweet_indian_court_judgment__624x351_image_nocredit.jpg

Source
 
Last edited by a moderator:

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

فحاشی اور بے راہ روی کے راستے کھولنے اور آسان بنانے کے طریقے
 
ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

فحاشی اور بے راہ روی کے راستے کھولنے اور آسان بنانے کے طریقے

Nahi, Fahashi aur Be-rahrawi ko Qanoon ki sarparasti mein de dia hai.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

جمہوریت بچوں کو بیت الخلا نہیں دے سکی سرپرست سے کیوں محروم رکھے

سیکولر لبرلز کو جلد ہی ہم جنس شادیوں کی اجازت کی خوشخبری بھی ملے گی
 
Last edited:

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

ایسی عورتوں کو سزا ضرور ھونی چاھیے معاشرے کی اصلاح کے لیے۔
 
MariaAli

Banned
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

باندر صفدر والی باجی مریم کی مثال
 
Hadith

Minister (2k+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

Ye konsi bari baat hai. Jub keh deya gaya hai keh Qiyamut waly din tamam insan apni maa ke naam sy uthaye jaeengay tu zameeni khudaoon ko apna munh bund rakhna chahiye.
 
Hadith

Minister (2k+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

Kion ager kisi begunah lurki ka rape hogaya ho kisi kuty ki aolad ke hatoon aur wo lurki pregnant hogai ho tu ye uss ka qasor hai ya muashry ka jo uss ke mujrim ko paker bhi nahi sukti aur saza bhi ussi muzloom ko dena chahti hai.tum jesson ke hath mein ho tu Allah hi hafiz sary mulk ka jo hur baat ki saza aorat ko dety hain chahy uss ka qasor ho ya na ho.
 
oqaziuet

Politcal Worker (100+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

!سیکولر کو عربی میں المانِین کہتے ہیں۔لِحاظہ پوری عربی لکھیں

جمہوریت بچوں کو بیت الخلا نہیں دے سکی سرپرست سے کیوں محروم رکھے

سیکولر لبرلز کو جلد ہی ہم جنس شادیوں کی اجازت کی خوشخبری بھی ملے گی
 
JusticeLover

Minister (2k+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

اور اس مرد کو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یقینا دونوں کو ھی سزا ھونی چاھیے خبر کیوں کہ عورت سے متعلق تھی تو میں نے مختصر لکھا۔

مرد و عورت دونوں ھی حدود اللہ کے پانبد ھیں ، اگر معاشرہ اسلامی نہ ھو تو پھر بھی اس برائی پر سزا ھونی چاھیے ایسے جرائم تمام معاشروں میں بگاڑ کا سبب ھیں۔
 
JusticeLover

Minister (2k+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

Kion ager kisi begunah lurki ka rape hogaya ho kisi kuty ki aolad ke hatoon aur wo lurki pregnant hogai ho tu ye uss ka qasor hai ya muashry ka jo uss ke mujrim ko paker bhi nahi sukti aur saza bhi ussi muzloom ko dena chahti hai.tum jesson ke hath mein ho tu Allah hi hafiz sary mulk ka jo hur baat ki saza aorat ko dety hain chahy uss ka qasor ho ya na ho.

یہ ایک الگ معاملہ ھے ایسے میں ریاست یا اس خاتون کو بچے کی زمہ داری لینی چاھیے۔
اور مرد کو قانون کے مطابق سزا ھونی چاھیے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

!سیکولر کو عربی میں المانِین کہتے ہیں۔لِحاظہ پوری عربی لکھیں

کسی کو کیا پتہ سیکولر کو عربی میں کیا کہتے ہیں
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Re: بن بیاہی ماں بچے کی سرپرست ہو سکتی ہے

what's wrong with it? its better than giving the child to someone else... and I don't see how it is promoting physical intimacy outside of wedlock...its not as if unmarried people are going to say that no one is take my kid away from me so I should try to have one out of wedlock..
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)

بلا شک و شبہ یہ "لازمی" قانون ہے جو کہ سب سے پہلی لائن میں پیدا ہونے والے بچوں کی حفاظت کا ضامن ہے۔

وگرنہ اس قانون کے بغیر زیادہ ڈر اس چیز کا ہے کہ مائیں ایسے بچوں کی پیدائش ہی نہیں چاہیں گی اور انہیں پیدا ہونے سے پہلے ہی مختلف طریقوں سے مار ڈالا جائے گا، یا پھر انکی پیدائش کے بعد اسے کسی یتیم خانے کے سامنے ٹوکری میں رکھا جاتا رہے گا۔

اسلامی ریاستوں میں عورت کی اس حوالے سے بری حالت ہے

حتیٰ کہ اسلامی ممالک میں بھی ایسے غیر قانونی آپریشن ہوتے ہیں اور بڑی تعداد میں ہوتے ہیں اور ہر ہر صورت "لازمی" طور پر بچے کو پیدائش سے پہلے ہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اسلامی ریاست میں بچے کی پیدائش کا مطلب ہے انتہائی سخت "سزا"، جو قانون بھی دیتا ہے اور معاشرہ بھی، چاہے اس میں عورت کا قصور نہ بھی ہو۔

اسلامی ریاستوں میں عورت بہت سے کیسز میں 2 پاٹوں میں پس رہی ہے۔

پاکستان میں بہت سی لڑکیوں کی شادیاں 30 سال تک بھی نہیں ہو پاتی کیونکہ جہیز اور دیگر مسائل ایسے آن پڑے ہیں کہ بس اللہ کی پناہ۔

بہت سے کیسز زنا بالرضا نہیں ہوتے، بلکہ زنا بالجبر سے لے کر زنا بالمجبوری بھی ہوتے ہیں۔

لیکن زنا بالجبر میں بھی اسلامی ریاست عورت سے ہی 4 عینی گواہ طلب کر رہی ہوتی ہے جو کہ سب سے زیادہ پاگل پن والی بات ہے۔ اور اگر وہ یہ عینی گواہ نہ لا سکے تو الٹا اس عورت پر ہی حد قائم کر دی جاتی ہے۔
چنانچہ اسلامی ریاست میں تو عورت کو ایسے حالات میں حاملہ ہو جانے کے بعد ہر ہر صورت میں آپریشن کے ذریعے بچہ ضائع کروانا ہوتا ہے۔
افسوس کہ ہمارے مذہب کے نام پر اندھے حضرات پھر بھی ان مسائل کو نہیں دیکھ سکتے۔

اسلامی شریعت کا عجیب و غریب قانون

ایک چیز اور یہ کہ اسلامی شریعت میں مرد کو اجازت ہے کہ کنیز باندی سے پیدا ہونے والے اپنے ہی بچے یا بچی کے نسب کا انکار کر دے۔ ایسی صورت میں یہ بچہ یا بچی اپنے ہی باپ کے غلام اور کنیز باندی بن جاتے ہیں جنہیں وہ اگے نئے آقا کو بیچ سکتا ہے۔

مسلمان علماء غلامی کے حوالے سے ڈینگ مار رہے ہوتے ہیں کہ اسلام نے کہا ہے کہ کنیز باندی اگر آپکے بچے کی ماں بن جائے تو وہ ام ولد ہو جاتی ہے جسکے بعد اسے آگے نہیں بیچا جا سکتا۔

مگر یہ برین واش کرنے والے مسلمان علماء عوام کو یہ نہیں بتا رہے ہوتے کہ یہ مرد کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ بچے یا بچی کے نسب کا اقرار کرے یا انکار کرے۔ اگر وہ انکار کر دیتا ہے تو پھر وہ کنیز باندی ام ولد بھی نہیں بنتی اور مرد آگے اسے نئے آقا کو سیکس بالجبر کے لیے فروخت کر سکتا ہے، یا پھر اپنے بھائی کے حوالے کر سکتا ہے کہ وہ بھی اس کنیز باندی سے سیکس بالجبر کر کے اپنی شہوت پوری کرے۔

یہ ایسا گھناؤنا قانون ہے جس پر انسانیت چیخ اٹھتی ہے۔ ۔۔۔۔ مگر مذہب کے نام پر ہم لوگوں نے جو افیون لے رکھی ہے، اسکے بعد اس ظلم پر چیخ اٹھنے کی بجائے مسلمانیت دکھاتے ہوئے شریعت کے نام پر اس چیز کا دفاع ہو رہا ہوتا ہے۔

چنانچہ انڈین سپریم کورٹ کے اس قانون کے خلاف غلط شور مچانے کی بجائے بہت بہتر ہو گا کہ مسلمان پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں۔

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)

کر لو گل

پھر مہوش جی کا وہی پرانا سیاپا زنا باالجبر شروع ہوگیا ہے

[hilar]

yahya.khan

Minister (2k+ posts)
عورت کے نام پر حقوق پر عورت کے ساتھ ایک اور زیادتی
یعنی مزے مرد کرے اور بچہ عورت سمبھالے
 
jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
In Islam even you rise a child from any age you can not give him own name but tell his real parents name to him and all other so his ID become strong and have confidence in his whole life . :alhamd: :jazak:
not like Indian and their 7 class servants This is the real face of RAW supported
likes.png
mehwish_ali
liked this post MQM shame on them ,

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

کر لو گل

پھر مہوش جی کا وہی پرانا سیاپا زنا باالجبر شروع ہوگیا ہے

[hilar]

باوا جی ....جو بھی مہوش نے کہا ہے ..اور جیسے کہ سننتے ہیں کہ اسلام یہ ہی کہتا ہے ،،،تو فی میل ہونے کے ناتے دماغ کی ساری کھڑکیاں مذھب کے نام پر بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ..یہ تکلیف آپ نہیں سمھیں گے
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
باوا جی ....جو بھی مہوش نے کہا ہے ..اور جیسے کہ سننتے ہیں کہ اسلام یہ ہی کہتا ہے ،،،تو فی میل ہونے کے ناتے دماغ کی ساری کھڑکیاں مذھب کے نام پر بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ..یہ تکلیف آپ نہیں سمھیں گے

چند ریفرنسز :۔

امام احمد بن حنبل کے بیٹے (محمد بن حنبل) فقہی حکم بیان فرماتے ہیں:۔
وولد أم الولد ثابت من المولى ما لم ينفه لأنها فراش له وقال عليه الصلاة والسلام الولد للفراش ولكن ينتفي عنه بمجرد النفي عندنا
ترجمہ: یعنی ایک کنیز باندی کا بچہ کا نسب اُسوقت تک مالک سے جوڑا جائے گا جبتک کہ وہ مالک اسکا انکار نہیں کرتا۔ ۔۔۔ہمارے نزدیک بچے کا نسب مالک سے نہیں جڑتا اگر وہ اسکا انکار کر دیتا ہے۔
حوالہ: کتاب المبسوط، جلد 2، صفحہ 152

یہی بات فقہ کی مستند کتاب "فتح القدیر شرح ہدایہ" جلد 10، صفحہ 329 پر موجود ہے:۔
أم الولد بسبب أن ولدها ، وإن ثبت نسبه بلا دعوة ينتفي نسبه بمجرد نفيه ، بخلاف المنكوحة لا ينتفي نسب ولدها إلا باللعان .
یعنی کنیز باندی کا بچہ، جس کی ولدیت اگر بغیر کسی ثبوت کے بھی ثابت ہو سکتی ہو، مگر اگر مالک اسکا انکار کر دے تو بچے کا نسب جاری نہ ہو گا اور یہ حکم (آزاد عورت سے کیے گئے) نکاح کے برخلاف ہے جہاں ایک بچے کی ولدیت سے اُسوقت تک انکار نہیں کیا جا سکتا جبتک کہ "لعان" کی منزل نہ طے کر لی جائے۔

اور امام شوکانی نے اپنی مشہور کتاب نیل الاوطار، جلد 7، صفحہ 77 پر فرماتے ہیں:۔
وروي عن أبي حنيفة والثوري وهو مذهب الهادوية أن الأمة لا يثبت فراشها إلا بدعوة الولد ولا يكفي الإقرار بالوطئ ، فإن لم يدعه كان ملكا له
امام ابو حنیفہ سے مروی ہے اور الثوری سے بھی اور یہ ھادویہ مذہب ہے کہ کنیز باندی کے بچے کا نسب باپ (مالک) کے دعوے کے بغیر ثابت نہیں ہوتا، اور فقط ہمبستری کر کے وطی کرنا کافی نہیں ہے۔ اور اگر وہ (مالک باپ) نسب کا دعوی نہیں کرتا تو پھر وہ بچہ اُس (مالک باپ) کے لیے غلام بن جائے گا۔
حوالہ: نیل الاوطار از امام شوکانی، جلد 7، صفحہ 77 [آنلائن لنک]۔

کر لو گل

پھر مہوش جی کا وہی پرانا سیاپا زنا باالجبر شروع ہوگیا ہے

[hilar]

فطرت نے ہر شخص کے فطرت میں ضمیر کو ودیعت کیا ہے۔ آپ کو اسی ضمیر کے سپرد کیا۔

چند باتیں اور آپکے ضمیر کے لیے۔۔۔۔۔

کیا آپ کو علم ہے کہ مذہب کے مطابق اگر کسی مرد کی زنا سے اولاد ہو جاتی ہے تو وہ کبھی بھی اپنی اولاد کو اپنا نام و نسب نہیں دے سکتا؟ ا اس پر اپنے بچے کی کفالت کی ہرگز کوئی ذمہ داری نہیں۔

سوال :۔

پیدا ہونے والے بچے یا بچی کا کیا قصور ہے کہ وہ اپنے باپ کی شفقت، باپ کے فطرتی پیار سے محروم کیا جا رہا ہے؟
پیدا ہونے والے بچے یا بچی کا کیا قصور ہے کہ اسکو اسکے باپ کے نام و نسب اور حتیٰ کہ ترکے سے محروم کیا جا رہا ہے؟

یہاں تک تو بہت سے لوگ مذہب کی ناموس کی خاطر اپنے ضمیر کو تھپک تھپک کر سلانے میں کامیاب ہو جائیں گے، اور مذہب کے دفاع کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ گھڑ ہی لیں گے۔

لیکن اگر مذہب یہ کہے کہ ایسے زنا سے پیدا ہونے والی بیٹی سے باپ کا نکاح جائز ہے کیونکہ انکے مابین نسب نہیں، تو کیا اس پر لوگوں کا ضمیر جاگے گا یا پھر اس پر بھی وہ مذہب کی ناموس کی خاطر ضمیر کو سلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں؟
 
Last edited: