بالاکوٹ:سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر غداری کا الزام،پی ٹی آئی کارکن گرفتار

social-media-pti-worker-ast.jpg


بالاکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار نجم علی کو غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا، کارکن حسہ ولیج کونسل میں یوتھ کونسلر بھی ہیں، ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر طارق خان کی سربراہی میں ٹیم نے حسہ کے علاقے سے نجم علی کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا،

ایس ایچ او طارق خان کے مطابق پی ٹی آئی کارکن کو اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریاست اور فوج مخالف مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120بی، 123اے/501 کے تحت گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

ایس ایچ او نے بتایا زیرحراست ملزم لوگوں کو فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھڑکانے میں ملوث رہا ہے، ہمیں ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں،اسے گرفتار کرنے سے پہلے متعلقہ محکموں کے ذریعے ان کی تصدیق کی۔

رہائشیوں نے مانسہرہ تحصیل میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا بازاروں میں شاہراہ قراقرم کے ساتھ قائم تجاوزات کو ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی اور خریداروں کی آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایک مقامی رہائشی اجمل خان نے کہا لوگ اور بالخصوص خواتین اور بچے خریداری کے لیے با آسانی گھوم پھر نہیں سکتے کیونکہ دکانداروں اور پتھارے والوں نے بازاروں میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں کے کناروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا ایبٹ آباد، شنکیاری، کشمیر اور لاری اڈہ کی سڑکوں پر فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے قبضہ کر رکھا ہے، میونسپل اتھارٹی نے دکانداروں کو سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے کے لیے کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

مقامی شہری مبارک شاہ کے مطابق میونسپل اتھارٹی ماضی میں متعدد بار اعلانات کے باوجود انسداد تجاوزات مہم شروع کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے،شنکیاری اور اس کے نواحی علاقوں کے لوگوں نے بھی تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں تعطل کی شکایت کی۔

ایک مقامی شہری زاہد خان نے بتایا کہ بفہ پکھل میونسپل اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے عمارتوں اور دکانوں کے مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے تھے لیکن ان پر توجہ نہیں دی گئی، حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی جائے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
غدار تو جرنیل ہیں۔۔ لیکن انہیں کوئی سزا نہیں دے سکتا ۔۔۔ سزائیں صرف غریب کے لیے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ریاست خود قانون توڑنے کے الزام میں گرفتاری کے لایق ہے۔جو قانون کالعدم ہے اس کے تحت مقدمہ درج کرانے اور کرنے والے
علی امین غنڈا پور کو ضمانتوں کے باوجود گرفتار کرنے والے قانون کے مجرم ہیں ۔خلاف قانون ایک ہی الزام پر ملک بھر میں جعلی ایف آئ آر درج کروانے والے قانون کے مجرم ملک کے اعلی ترین عہدوں پر بیٹھے مجرم گرفتاری کے حقدار ہیں۔اور عمران خان ان سب کے خلاف اصلی بغاوت شروع ہونے کے راستے کی آخری دیوار ہیں
ورنہ اب تک آدھے سے زیادہ ملک ہتھیار اٹھا چکا ہوتا
اتنا ظلم ریاست کے نام پر ہونا چاہئے جتنا ریاست برداشت کر سکے ۔ورنہ ریاست عوام ہی سے ہوتی ہے اور عوام ہی ریاست ہے ۔عوام کے خون پسینے سے فوج تھانے اسلحے تنخواہیں آتی ہیں عوام اسے اپنے خلاف اپنے حقوق سلب کر کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی وہ بھی چوروں کو ڈیلیں دے کر لانے کی وجہ سے
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
jub koi hakomat is tarha kay steps lainey lagey to samjh jao keh us hakomat kay paley kuch nahi, or aisey steps se hakomat din ba din or bhi ghair maqbool hoti jay gi, ager ye kisi agency ki karwai hay to or bhi buri baat hay keh keh ab Pakistan kay idarey or agencies apney hi logo kay khilaaf aisey step lay kar general public mein badnami kay asbaab kar rahi hay, un wajohaat pe ghour karna chahiey jin ki waja se logo ki zubano pe aisi batein aai hain, aisey iqdamaat se gureiz karna chahiey